گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر اے آئی بٹن شامل کرنے کا امکان

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا بٹن شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت کوئی بھی شخص موبائل یا کمپیوٹر پر جیسے ہی گوگل سرچ انجن کا ہوم پیج کھولتا ہے تو اسے مرکزی پیج پر ’گوگل سرچ‘ اور ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے جملے یا بٹن نظر آتے ہیں۔

تاہم جلد ہی گوگل کی جانب سے مرکزی پیج پر موجود ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے مرکزی پیج پر ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کو ’اے آئی موڈ‘ کے بٹن سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

تبدیلی کے بعد ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کی جگہ ’اے آئی موڈ‘ لکھا نطر آئے گا اور صارفین کی جانب سے اسے کلک کیے جانے پر وہ اے آئی سرچ انجن میں چلے جائیں گے۔

گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو ’جیمنائی‘ سے منسلک کیا جائے گا اور صارفین جیمنائی اے آئی کے تحت سرچز کر سکیں گے۔

رپورٹ میں امریکا کے سوشل میڈیا صارفین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوگل نے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ’اے آئی موڈ‘ کی آزمائش بھی شروع کردی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے۔

تاہم گو گل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ جلد ہی کمپنی کی جانب سے پہلے اے آئی موڈ کی آزمائش کا اعلان کیا جائے گا اور پھر اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا جائے گا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو سرچ انجن کا حصہ بنائے جانے سے متعلق اعلان کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

?️ 28 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور سینیئر رہنما پی ٹی آئی

ایران و اسرائیل کی جنگ اسلام اور کفر کے درمیان معرکہ ہے:مفتی لیبیا 

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:مفتی لیبیا شیخ صادق الغریانی نے ایران اور اسرائیل کے

موزمبیق میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کا حملہ، پالما نامی شہر پر قبضہ کرلیا

?️ 1 اپریل 2021پالما (سچ خبریں)  بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بار

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کردیا

?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین

حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے این سی او سی کو بند کرنے

سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی

گیڈی آئزنکوٹ کے سامنے 4 ممکنہ منظرنامے

?️ 8 نومبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے 67 کنیسیٹ اراکین کی حمایت

جنگ کے بعد اسرائیل کا غیر یقینی مستقبل، اندرونی بحران اور معیشت تباہی کے دہانے پر

?️ 15 اکتوبر 2025جنگ کے بعد اسرائیل کا غیر یقینی مستقبل، اندرونی بحران اور معیشت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے