?️
سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 18 سال یا اُس سے زائد عمر کے طلبہ ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے یہ بلا معاوضہ پیشکش طلبہ کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
جیمینائی اے آئی پرو پلان کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں۔
- جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے ہمارے جدیدترین ماڈل تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ طلبہ ڈیپ ریسرچ جیسے فیچرز استعمال کر سکیں جو اسائنمنٹس ، تحقیق، اور تخلیقی منصوبوں میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
- جیمنائی گوگل ایپس کی صورت میں اے آئی کی معاونت کو براہِ راست جی میل شیٹس، ڈاکیومنٹس، سلائیڈز میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ای میلز کا خلاصہ تیار کرسکیں، مطالعے کے لیے پریزنٹیشنز بناسکیں اور ڈیٹا کو زیادہ مؤثر طریقے سے تجزیہ کرسکیں۔
- نوٹ بک ایل ایم (تحقیق اور تحریر سے متعلق اے آئی کے تحت چلنے والا گوگل کا ذاتی نوعیت کا ٹول)، جو طلبہ کو 5 گنا زیادہ آڈیو اوورویوز، نوٹ بُکس اور دیگر فیچرز فراہم کرتا ہے۔
- کری ایٹ ڈائنامک ویڈیوز: تحریر یا تصاویر سے کام لینے کے لیے جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی میں شامل ’یو ای او تھری اور فلو‘ جیسے فیچرز شامل ہیں۔
- 2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج: طلبہ کو گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں وافر اسٹوریج فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے نوٹس، پراجیکٹس، اور دیگر تعلیمی مواد کو عمدہ طریقے سے محفوظ اور اسٹور کر سکیں۔
یہ پیشکش گوگل کے اُس وسیع ترمشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو ایسے اے آئی ٹولز فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اپنی تعلیم کو تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔
جیمینائی اے آئی پرو پلان اب پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے ۔
یونیورسٹی کے اہل طلبہ مفت ایک سال تک کی رسائی کے لیے اس لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں اور گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز کو دریافت کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں
?️ 19 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس
جولائی
ہم شام میں مختلف فورسز کے ساتھ رابطے میں ہیں: روس
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: ماریہ زاخارووا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام میں حالیہ
دسمبر
سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ الحاق کے مذاکرات کا خاتمہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے مغربی ممالک کو سویڈن اور فن
جولائی
میانمار کی سربراہ کو نئے الزامات کا سامنا
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کی معزول فوجی بغاوت کے ایک ماہ بعد اس ملک
مارچ
یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ملنے والی مالی امداد
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میگزین کے مطابق افریقی اور ایشیائی ممالک کو دی جانے
دسمبر
بن گویر کا متنازعہ بیان؛ غزہ کو صرف ایک چیز بھیجنی چاہیے — بم!
?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امنیت ایتامر بن گویر نے غزہ پٹی کو
جولائی
وزیراعظم کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہوگیا، پاور ڈویژن
?️ 6 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی
اپریل