گوگل کا ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف

?️

سچ خبریں: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین ورچوئل انداز میں کپڑے آزما سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل نے ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین اپنے کپڑے ورچوئل دنیا، یعنی آن لائن پہن کر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ان پر کیسے لگیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو گوگل پر کسی کپڑے کی تلاش کے دوران ’ٹائی اِٹ آن‘ یعنی ’پہن کر دیکھیں‘ کا آئیکن نظر آئے گا۔

اس پر کلک کرنے کے بعد صارف کو اپنی مکمل تصویر اپلوڈ کرنی ہوگی، جس کے بعد وہ دیکھ سکیں گے کہ وہ لباس ان پر پہننے کے بعد کیسا لگے گا۔

یہ سہولت گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز میں دستیاب ہو گی، صارفین اپنے پسندیدہ انداز کو محفوظ کر سکتے ہیں اور اسے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل گوگل صرف ماڈلز پر کپڑوں کی ورچوئل جھلک دکھاتا تھا، لیکن اب یہ نیا فیچر صارفین کو اپنے جسم پر لباس آزمانے کی سہولت دے رہا ہے۔

گزشتہ ماہ گوگل نے ایک نئی تجرباتی ایپ ’ڈی او پی پی ایل‘ بھی متعارف کرائی تھی، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مختلف کپڑوں کو پہننے کی ویڈیوز بناتی ہے، تاکہ صارفین کو اندازہ ہو سکے کہ وہ لباس حقیقت میں ان پر کیسا لگے گا۔

گو گل کے ترجمان کے مطابق یہ دونوں فیچرز ایک ہی جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے چلتے ہیں، لیکن ’ڈی او پی پی ایل‘ ایپ خاص طور پر اُن صارفین کے لیے ہے جو اپنے انداز کو بہتر طور پر جانچنا چاہتے ہیں۔

فی الحال یہ فیچر صرف امریکا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا

عراق کے نصراللہ بچے

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت

نیپرا نے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی

جنگ ایران نے واشنگٹن کی مدافعاتی قوت کی ساکھ کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا:امریکی اخبار

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی روزنامے ہیل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ

مقبوضہ کشمیر: ایم ایل اے معراج کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 9 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

پی آئی اے کی نیلامی کل ہوگی، فوجی فرٹیلائزر دستبردار، تین بولی دہندگان میدان میں باقی

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نجکاری کمیشن کل (23 دسمبر بروز منگل کو)

الخلیل پر صیہونی حملے فلسطینی عوام کی مزاحمت اور استقامت کو شکست نہیں دے سکتے: حماس اور عوامی محاذ

?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:حماس اور عوامی محاذ نے الخلیل پر صیہونی حملوں، محاصرے اور

لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار

?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے