?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیو جنریشن ماڈل ( Veo 3) ’ویو تھری‘ اور فلو (flow) متعارف کرا دیے۔
ویو تھری کا ویڈیو جنریشن ماڈل پاکستان سمیت دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں گوگل اے ائی پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔
ویو تھری کا جدید ترین ماڈل صارفین کو طاقتور photo-to-video فیچر کے ذریعے آواز کے ساتھ اپنی پسندیدہ تصاویر کو آٹھ سیکنڈز کے واضح ویڈیو کلپس میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
دنیا بھر میں صارفین محض سات ہفتوں میں ویو تھری کے ذریعے 4 کروڑ سے زائد ویڈیوز تخلیق کرچکے ہیں، جن میں پرانی کہانیوں کو نئے انداز میں پیش کرنا اور تخلیقی صلاحیتوں کی حدود کو وسعت دینا جیسے موضوعات کی ویڈیوز شامل ہیں۔
پاکستان میں ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلرز اور کانٹینٹ کریئیٹرزک ی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہے۔
اس ماڈل سے تصاویر سے ویڈیوز بنانا انتہائی آسان ہے، اس کے لیے صارفین فوٹو سے ویڈیو بنانے کے لیے Prompt box میں موجود ٹولز مینو سے’ Videos’ کا انتخاب کرکے اپنی تصاویر اپلوڈکریں، اس کے بعد منظر اور آڈیوکے لیے ہدایات بیان کریں اورپھر دیکھیں کہ کس طرح تصویر ایک متحرک ویڈیو میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
یہ جدید فیچر اب منتخب ممالک میں Google AI Pro اور Ultra سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔
یہ ٹول ذاتی لمحات کو محفوظ رکھنے سے لے کر تخلیقی کہانیوں کو ویڈیو میں ڈھالنے تک، ہر لمحے کو زندگی بخشنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بس ایک تصویر اپلوڈ کریں، منظر اور آڈیو کی تفصیل بیان کریں ،جس کے بعد Gemini خودکار طور پر ایک ویڈیو تیار کر دے گا جسے آپ ڈاؤن لوڈ یا شیئر کر سکتے ہیں۔
اس سہولت کو گوگل کے فلم سازی کی اے آئی ٹول Flow کے ذریعے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فلم سازوں کے لیے گوگل کے جدید AI ٹول فلو میں اب صارفین ویڈیو کلپس میں آواز شامل کر نے کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ ایفیکٹس اوربیک گراؤنڈ آڈیو بھی شامل کرسکتے ہیں ۔ (فی الحال فلو میں آڈیو جنریشن ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے، اس لیے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔)۔
فلو اور گوگل AI الٹرا اب 140 سے زائد ممالک میں دستیاب ہیں، جس سے تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے والے جدید ٹولز تک رسائی مزید آسان ہو گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیلئے سندھ میں 25 اپریل کا احتجاج ملتوی کردیا
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
روسی تیل کمپنیوں کی پابندیوں سے بچنے کی حکمت عملی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی تیل کمپنیاں واشنگٹن اور
مارچ
Jokowi supporters try to prevent anti-Jokowi activist from entering Batam
?️ 9 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
پنجاب حکومت نے مساجد اور مزارات میں اعتکاف کے متعلق فیصلہ بدل دیا
?️ 3 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں ) پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کی مساجد
مکہ کو سب سے بڑا خطرہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن
جون
?️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچی خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا
ستمبر
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد
فروری
بغداد کی آزادی اور حاکمیت کی خلاف ورزی سے لے کر خروج کے جھوٹے وعدوں تک؛امریکہ کی عراق کے ساتھ عہد شکنیاں
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے استحکام اور تعمیر نو کے وعدوں کے ساتھ
فروری