?️
تائیوان (سچ خبریں)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز کے بغیر تھری ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا، اس لیپ ٹاپ کی تیاری کا اعلان سنہ 2021 کے شروع میں کیا گیا تھا۔ یہ لیپ ٹاپ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں دسمبر 2021 میں 3599 یورو (7 لاکھ 13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔یہ مختلف اقسام کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر فیچرز پر مشتمل ہے۔
ان فیچرز میں ایک خاص اسٹیریو کیمرا قابل ذکر ہے جس میں ایسے 2 سنسرز موجود ہیں جو آپ کی آنکھوں اور سر کو ٹریک کرتے ہیں، ایک آپٹیکل لینس آنکھوں کے سامنے 2 معمولی مختلف تصاویر کو پیش کرتا ہے جبکہ رینڈرنگ سافٹ ویئر آپ کی حرکت کے ساتھ ریئل ٹائم میں تھری ڈی امیجز کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اس لیپ ٹاپ پر تھری ڈی پراجیکٹس جیسے تھری ڈی پرنٹنگ، آرکیٹکچر یا اینی میشن کو دیکھ سکیں گے۔ایسر کی جانب سے چند ٹول جیسے اسپیٹل لیبز ماڈل ویورز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ مختلف ایپس سے تھری ڈی فائلز کو امپورٹ کرسکیں گے۔
اسی طرح ڈویلپرز کے ساتھ مل کر بھی مزید ٹولز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک اسپیٹل لیبز گو ایپ بھی فراہم کی جائے گی جو 2 ڈی مواد جیسے ویڈیوز، گیمز، سادہ گیمز اور دیگر کو اسٹیریو اسکوپک تھری ڈی میں تبدیل کرے گی۔
اس سے ہٹ کر لیپ ٹاپ میں انٹیل کور آئی 7 پراسیسر، 32 جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم (جس کو 64 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے) اور 2 ٹی بی اسٹوریج جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔ اسی طرح 15.6 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے لیپ ٹاپ کا حصہ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
عرب رہنماؤں کے اجلاس میں زیلینسکی کو کیوں مدعو کیا گیا؟
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کو جدہ میں عرب
مئی
فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل
فروری
ہندوستان میں بڑھتے اسلامو فبیا کو روکنے کے لیے جمعیت علمائے ھند کا اقدام
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:جمعیت علمائے ھند نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو
مئی
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک
مئی
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد کمی
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کی مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک
مئی
امریکہ اور مغربی ایشیا؛ ٹرمپ مشکل کا حصہ ہیں، حل نہیں
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ٹروتھ سوشل
دسمبر
کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے
?️ 3 دسمبر 2024کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح
دسمبر
فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی
مئی