?️
نیو یارک:(سچ خبریں) کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی وائرس کے ایک نئے، جدید ترین ورژن کا پردہ فاش کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے جعلی اینڈرائیڈ سمارٹ فونز پر پہلے سے انسٹال کیا گیا ہوتا ہے۔
سسٹم کے سافٹ ویئر میں انسٹال شدہ، میلویئر ناقابل شناخت کام کرتا ہے اور حملہ آوروں کو متاثرہ آلات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے، اب تک دنیا بھر میں 2600 سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
بدنیتی پر مبنی ایپس کے ذریعے ڈیلیور کیے جانے والے عام موبائل میلویئر کے برعکس، یہ ٹرائیڈا کی قسم سسٹم کے فریم ورک میں ضم ہوتا ہے، ہر آپریشن میں دراندازی کرتا ہے، یہ بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج کو قابل بناتا ہے۔
جس میں پیغام رسانی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول ٹیلی گرام، ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹاگرام چوری کرنا شامل ہیں،واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی ایپس میں پیغامات بھیجنا اور حذف کرنا بھی اس کے کنٹرول میں ہو سکتا ہے۔
کریپٹو کرنسی والیٹ ایڈریس کو تبدیل کرنا، کالر آئی ڈیز کو جعلی بنا کر فون کالز کو ری ڈائریکٹ کرنا، براؤزر کی سرگرمی کی نگرانی اور لنکس کو انجیکشن کرنا، ایس ایم ایس پیغامات کو روکنا، بھیجنا اور حذف کرنا۔
پریمیم ایس ایم ایس چارجز کو فعال کرنا، ممکنہ طور پر اینٹی فراڈ سسٹم کو نظرانداز کرنے کے لیے اضافی پے لوڈز کو ڈاؤن لوڈ کرنا اور اس پر عمل درآمد کرنا اور نیٹ ورک کنکشن کو مسدود کرنا بھی اس کے اختیارات میں آ سکتا ہے۔
کیسپرسکی تھریٹ ریسرچ کے مالویئر تجزیہ کا ر دمتری کالینن کہ کہنا ہے کہ ٹرایاڈا وائرس اینڈرائیڈ ایکو سسٹم میں سب سے زیادہ جدید خطرات میں سے ایک کے طور پر تیار ہوا ہے،یہ نیا ورژن سافٹ ویئر کی سطح پر ڈیوائس میں گھس جاتا ہے، اس سے پہلے کہ یہ صارف تک پہنچ جائے، سپلائی چین کے سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
اوپن سورسز کے تجزیے کے مطابق، حملہ آور پہلے ہی کم از کم270,000 امریکی ڈالرز چوری شدہ کریپٹو کرنسی میں جمع کر چکے ہیں، حالانکہ اصل کل رقم مونٹ ریس جیسے کوئن کے استعمال کی وجہ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ وائرس 2016 میں پہلی بار دریافت کیا گیا، تازہ ترین مہم اہم ہے، کیونکہ حملہ آور جعلی موبائل فونز پر مینو فیکچرنگ کی سطح کے مالویئر کو انسٹال کرنے کے لیے سپلائی چین کی خامیوں کا ممکنہ طور پر استحصال کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کی مقبولیت میں نمایاں کمی، یہاں تک کہ ان کی پارٹی میں بھی
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: جمعہ کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے میں، بائیڈن
مئی
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 2 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ
اگست
کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی
?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک
اپریل
سیلاب سے فصلیں تباہ : اقوام متحدہ نے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے
ستمبر
عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، عمران خان
?️ 5 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے
اکتوبر
بھارتی وزیر خارجہ کا امریکا کو دوٹوک جواب اگر پسند نہیں تو ہم سے تیل نہ خریدیں
?️ 24 اگست 2025بھارتی وزیر خارجہ کا امریکا کو دوٹوک جواب اگر پسند نہیں تو
اگست
ہمارے پاس دشمنوں سے نمٹنے کے لیے کافی بمبار طیارے ہیں: پینٹاگون
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے دعویٰ
دسمبر
غزہ کے بحران میں یونیورسٹیوں کی فعال سرگرمی کے امکانات کا جائزہ
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف گورننس نے ہاؤس آف تھنکرز
مئی