کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل، عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل، ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات

?️

سچ خبریں: کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل کے بعد عالمی سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات بحال کرنے پر کام کر رہی ہے۔

کونٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک اور ڈومین نیم سرور (ڈی این ایس) سروس فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سروسز میں تعطل کی اطلاعات کے بعد وہ اپنی خدمات بحال کرنے پر کام کر رہی ہے۔

آج انٹرنیٹ تک رسائی میں بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کی اطلاع ملی، کیونکہ کلاؤڈ فلیئر نے اپنے عالمی نیٹ ورک میں مسائل کا سامنا کرنے کی تصدیق کی تھی۔

شام 6 بج کر 09 منٹ پر جاری کی گئی تازہ ترین صورتحال میں، کمپنی نے کہا کہ ہم نے تبدیلیاں کی ہیں جس کی بدولت کلاؤڈ فلیئر ایکسیس اور وارپ کی بحالی ممکن ہو سکی ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ایکسیس اور وارپ استعمال کرنے والوں کے لیے ایرر لیول واقعے سے پہلے کی شرح پر واپس آ گئے ہیں، ہم نے لندن میں وارپ تک رسائی کو دوبارہ فعال کر دیا ہے، ہم دیگر سروسز کو بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

کلاؤڈ فلیئر نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ ایک مسئلے سے آگاہ اور اس کی تحقیقات کر رہی ہے، جو متعدد صارفین کو بڑے پیمانے پر 500 ایررز کے ساتھ متاثر کر رہا ہے، اس کے علاوہ کلاؤڈ فلیئر ڈیش بورڈ اور اے پی آئی میں بھی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔

عالمی انٹرنیٹ واچ ڈاگ نیٹ بلاکس نے بھی کہا کہ کلاؤڈ فلیئر کے عالمی نیٹ ورک کو متاثر کرنے والے ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے آن لائن سروسز کی ایک وسیع رینج میں اس وقت تعطل کا سامنا ہے، اس نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ’ملکی سطح پر انٹرنیٹ میں تعطل یا فلٹرنگ‘ سے متعلق نہیں ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے دکھایا کہ پاکستان سے صارفین کی رپورٹس کلاؤڈ فلیئر میں مسائل کی نشاندہی کر رہی ہیں، شکایات کا آغاز تقریباً شام 4 بج کر 10 منٹ پر ہوا، اوپن اے آئی، ایمیزون ویب سروسز اور فیس بک میں بھی مسائل کی اطلاع دی گئی۔

آؤٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بھی امریکا اور دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کے لیے ڈاؤن ہو گیا، ڈاؤن ڈیٹیکٹر جو کئی ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس اکٹھی کر کے آؤٹیج کو ٹریک کرتا ہے، کے مطابق مشرقی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 41 منٹ تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ 11,500 سے زیادہ مسائل کی رپورٹس تھیں۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ آؤٹیجز ایک دوسرے سے متعلق تھے، ایکس اور کلاؤڈ فلیئر نے تبصرے کے لیے رائٹرز کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

کلاؤڈ فلیئر نے جون 2022 میں بھی ایک بڑے پیمانے پر آؤٹیج کی اطلاع دی تھی اور کئی مقبول ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

ڈی این ایس سرور ایک ایڈریس بک ہے جو کسی ویب سائٹ کے نام کو اس کے اصل آئی پی (نمبروں کے ایک سیٹ) سے ملاتی ہے، ملک گیر استعمال کے لیے، آپ کو ایسے ڈی این ایس سرورز کی ضرورت ہوتی ہے جو بہت زیادہ ٹریفک کو سنبھال سکیں اور تیزی سے جواب دے سکیں۔

دریں اثنا ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے کہا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) اور کلاؤڈ فلیئر کی سروسز عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہیں، پی ٹی اے ایکس اور کلاؤڈ فلیئر کو متاثر کرنے والی عالمی خرابی کی نگرانی کررہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے عالمی پلیٹ فارمز اور مقامی آپریٹرز سے رابطے میں ہے،سروسز کی بحالی تک پی ٹی اے صورتحال کا جائزہ جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ شام میں چوری اور قبضہ ختم کرے: چین

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے شام پر

بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے:آئی ایس پی آر

?️ 10 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس

پچھلے سال کے مقابلے عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہو گی، وزیر توانائی

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر

صیہونیوں کا مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ/ مزاحمتی تحریک کا جواب

?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول پر وحشیانہ حملہ کیا

سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات

پہلے انتخابی امتحان میں ٹرمپ کی کارکردگی پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: کئی امریکی ریاستوں میں سی این این کے نئے پولز

صیہونیوں کا کام سکھانے کے بہانے عرب نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا منصوبہ

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صہیونیوں کی حمایت سے سائبر اسپیس پر چلنے والا ایک تعلیمی

لاہور: مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا

?️ 20 جون 2021لاہور (سچ خبریں)لاہو میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے