کس کی موت کب ہوگی؟ جاننے کے لیے اے آئی ٹول تیار

🗓️

سچ خبریں: یورپی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماہرین نے ڈیتھ کیلکیولیٹر نامی مصنوعی ذہانت کا ایک ایسا ٹول تیار کرلیا جو انسان کی میڈیکل رپورٹس، حالات اور واقعات کو دیکھتے ہوئے اس کی ممکنہ موت کی مدت بتاتا ہے۔

طبی جریدے نیچر سائنس میں شائع تحقیق کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں ڈیتھ کیلکیولیٹر پر کی گئی تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی کہ تیار کیا گیا ٹولز بتا سکتا ہے کہ کس شخص کی موت کب ہوگی؟

تیار کیے گئے ٹول میں ماہرین نے 60 لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا، تمام افراد کی میڈیکل رپورٹس، ان کی آمدنی، اخراجات، زندگی کے حالات و واقعات اور پریشانیوں سمیت ان کی خوشیوں کو بھی شامل کرکے نتائج نکالے۔

اے آئی ٹول نے تمام افراد کی میڈیکل رپورٹس، حالات اور واقعات سمیت ان کی آمدنی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی موت کی پیش گوئی کی اور بتایا کہ کون سے شخص کی موت 35 سے 65 سال کی عمر کے درمیان کب ہوگی۔

ماہرین نے دعویٰ کیا کہ اے آئی ٹولز نے میڈیکل رپورٹس اور حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد نتائج اخذ کیے۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ ڈیتھ کیلکیولیٹر اس وقت دنیا میں موجود موت کی نشاندہی یا پیش گوئی کرنے والے تمام طریقوں سے زیادہ مستند ہے۔

ماہرین کا بتانا تھا کہ ڈیتھ کیلکیولیٹر کی جانب سے بتائی گئی ممکنہ موت کی پیش گوئی 11 فیصد تک درست ہے، کیوں کہ اے آئی ٹولز نے جن 60 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تھا، ان میں سے متعدد افراد ٹول کی جانب سے بتائے گئے وقت میں ہی ہلاک ہو چکے تھے۔

مذکورہ اے آئی ڈیتھ کلکیولیٹر کو عام افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اس میں اپنا ڈیٹا داخل کرکے اپنی موت کا ممکنہ وقت جان سکتے ہیں، ساتھ ہی ماہرین نے اس اے آئی ٹولز کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ڈپریشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی

🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل

یوکرین کی شکایات کو مسترد کرنے کے ہیگ کورٹ کے فیصلے پر روس کا ردعمل

🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

وزیر تعلیم نے میٹرک اور اینٹر کے امتحانات کے بارے میں اعلان کر دیا

🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعظم نے پریس کانفرنس کی

🗓️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام

مالی سال 24-2023 میں پاور ڈویژن، دفاع اور انتخابی اخراجات مختص کردہ رقم سے تجاویز کرگئے

🗓️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن کی جانب سے مالی سال 24-2023

۵۳ فیصد امریکی یوکرین کے بحران میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:  آدھے سے زیادہ امریکیوں نے یوکرین کے بحران میں اپنے

عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس

🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب

غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب

🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے