چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

?️

سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسسٹنٹ اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکا میں ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے، جس سے امریکی ٹیک مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق 10 جنوری کو ریلیز کیے جانے والے ڈیپ سیک کے وی 3 ماڈل کے حوالے سے اس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ ’اوپن سورس ماڈلز میں سرفہرست ہے اور عالمی سطح پر جدید ترین ’کلوزڈ سورس ماڈلز‘ کا مقابلہ کررہا ہے۔‘

ایپ ڈیٹا ریسرچ فرم سینسر ٹاور کا کہنا ہے کہ ڈیپ سیک-وی 3 ماڈل سے چلنے والی مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن ریلیز کے بعد سے امریکی صارفین میں مسلسل مقبول ہو رہی ہے۔

ڈیپ سیک کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافے نے سلیکون ویلی پر گہرا اثر چھوڑا ہے، جس سے مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکی بالادستی کا بیانیہ کمزور پڑ رہا ہے اور واشنگٹن کے چین کی جدید چپ اور مصنوعی صلاحیتوں کے برآمدی کنٹرول کا سبب بھی واضح ہورہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی سے ڈیپ سیک تک اے آئی ماڈلز کو مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے جدید چپس کی ضرورت پیش آتی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے 2021 کے بعد سے ان چپس کو چین کو برآمد کرنے سے روکنے اور چینی کمپنیوں کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے استعمال ہونے والی پابندیوں کا دائرہ وسیع کردیا تھا۔

تاہم، ڈیپ سیک کے محققین نے گزشتہ ماہ ایک مقالے میں تحریر کیا تھا کہ ’ڈیپ سیک-وی 3 نے تربیت کے لیے این ویڈیا کے ایچ 800 چپس کا استعمال کیا ہے، جس پر 60 لاکھ ڈالر سے بھی کم لاگت آئی۔

تاہم، اس دعوے کو متنازع اس لیے کہا جا رہا ہے کہ واشنگٹن جدید ترین این ویڈیا مصنوعات سے چین کو دور رکھنے کے لیے پہلے ہی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔

چین کے شہر ہانگچو میں قائم ڈیپ سیک کمپنی کے حوالے سے محدود معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ 2023 میں چینی زبان کے سرچ انجن بیڈو کی جانب سے پہلے لارج اے آئی لینگویج ماڈل کی ریلیز کے وقت قائم ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے تاحال چین کی چھوٹی اور بڑی درجنوں کمپنیوں کی جانب سے اے آئی ماڈلز جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم ڈیپ سیک وہ پہلی کمپنی ہے جسے امریکی ٹیکنالوجی صنعت کی طرف سے پذیرائی بھی ملی اور وہ امریکی ماڈلز کو سخت مقابلہ بھی دے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے آٹے کی قمیت میں کمی کرنے کے لئے کوشش شروع کر دی

?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے

ایران کے ساتھ مفاہمت اور لبنان میں جنگ بندی پر صیہونی برہم 

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:نیٹ ورک آئی ۲۴ نیوز نے اپنے ایک ذمہ دار افسر

سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا

?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا

استقامتی میزائلوں نے صیہونی حکومت کی فوجی صنعت کو کیسے تباہ کیا؟

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم سسٹم جس پر صیہونیوں کو گزشتہ

امریکہ جنگی طیارے یوکرین بھیجنے کی کوشش میں

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کو اسالٹ ٹینک سمیت جدید ہتھیار بھیجنے کے بعد اب

وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل

حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

?️ 27 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے