?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی سروس چند گھنٹوں کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کے اسنیپ اسٹریکس کے استعمال میں مشکلات پیش آئیں اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب چند گھنٹوں کے لیے اسنیپ چیٹ کی سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کی جانب سے اسنیپ اسٹریکس استعمال کرنے سے متعلق شکایات سامنے آئیں۔اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں، اسنیپ چیٹ سپورٹ نے کہا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ اسنیپ چیٹرز کو اس وقت ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
تاہم اسنیپ چیٹ کی سروس میں پیش آنے والی خرابی کا ماخذ واضح نہیں تھا لیکن یہ گزشتہ دنوں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں ہونے والے مسئلے سے مختلف تھا۔اسنیپ چیٹ ایپ کچھ صارفین کے لیے فعال تھی اور اگر صارف کچھ پوسٹ کرنے کی کوشش نہیں کررہے تھے تو انہیں سروس کے استعمال میں زیادہ مشکل محسوس نہ ہوئی۔اس دوران اسنیپ چیٹ مسلسل کریش نہیں ہو رہی تھی جو اس ایپ کا ایک مسئلہ رہا ہے۔
بعدازاں اسنیپ چیٹ سپورٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے سروس میں آنے والی خرابی دور ہونے کی تصدیق کی۔اس حوالے سے ٹوئٹر پر Snapchatdown# کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا اور صارفین کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر میمز بھی شیئر کی جارہی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو کئی گھنٹوں تک سروس تک رسائی حاصل نہ ہوسکی تھی۔
مشہور خبریں۔
19 سال سے زائد افراد کو کورونا ویکسی نیشن لگایا جائے گا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی نے 19 سال سے
مئی
لاہور: شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے دن بھی
جولائی
ملک میں سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آئین و قانون
مئی
صیہونی میڈیا کی مزاحمت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامی پر کڑی تنقید
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزاحمتی گروہوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں
مئی
بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام
مئی
عرب ملک کی اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نا کرنے کی وجہ ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
اکتوبر
غزہ کی پٹی اور اسپتالوں میں طبی امداد پہنچنے کا دعویٰ جھوٹا
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اپنے پروپیگنڈے کے فریم ورک میں شمالی
نومبر
فلسطین کے حوالے سے امریکہ کے اقدامات کے برعکس نتائج
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: آج آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے
جولائی