?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انجینئر ڈاکٹر ریاض نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے استعمال شدہ اور بے کار اشیاء کو دوبارہ کارآمد بناکر وینٹی لیٹر تیار کرلیا۔ ڈاکٹر ریاض کے 180 راتیں جامعہ کی لیب میں گزاریں اور پھر اس وینٹی لیٹر کو تخلیق کیا جو یقیناً ایک بڑا کارنامہ ہے، ڈاکٹر ریاض کے اس اقدام پر انہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
شہر قائد میں واقع جامعہ این ای ڈی میں کئی ایجادات ایسی دیکھنے میں آئی ہیں جو غیرملکیوں کےلیے حیرت کا باعث ہیں، اس کی تازہ ترین مثال ڈاکٹر ریاض کی ہیں جنہوں نے بے کار اشیا سے ضرورت کے ان وقتوں میں وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے۔
ڈاکٹر ریاض نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اس ایجاد کو بڑے اسکیل پر پہنچانے کے خواہش مند ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔
ڈاکٹڑ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ پاکستان میں چالیس ہزار وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے اور اس وقت پاکستان میں صرف 1600 وینٹی لیٹر موجود ہیں، جس کے باعث ہم نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر بنانے پر کام شروع کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے دوستوں نے اویجینل وینٹی لیٹر کا اچھا اسکریپ دیا جس کی مدد سے ہم نے نیا وینٹی لیٹر تیار کیا۔ڈاکٹر ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ایجاد کردہ وینٹی لیٹر کے مختلف ورژن بنائے ہیں، سب سے پہلے ہم نے دو موڈ والا وینٹی لیٹر تیار کیا تھا۔
ڈاکٹر ریاض نے بتایا کہ وینٹی لیٹر بنانے والی بڑی کمپنیوں کے وینٹی لیٹر 65 سے 80 لاکھ مالیت کے ہوتے ہیں لیکن ہم نے جو وینٹی لیٹر بنایا ہے جو 15 سے 20 لاکھ روہے مالیت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نےکیا 13 یمنی قیدیوں کو رہا
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
صہیونی اپنے سوٹ کیس ہاتھوں میں لیے مقبوضہ علاقوں سے فرار
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ
فروری
اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں
نومبر
وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا
?️ 22 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم
مارچ
7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 7
جولائی
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری
اسحٰق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، مشترکہ امن و ترقی کیلئے اقدامات پر اتفاق
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم او وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے کابل
اپریل
عمر شریف کی طبیعت پھر ناساز، امریکا روانگی مؤخر
?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے
ستمبر