ٹک ٹاک گائیڈ لائنز تبدیل: ڈائٹ، ادویات، جنسی استحصال اور نفرت انگیز مواد پر پابندی

?️

سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں تبدیلی کرتے ہوئے خطرناک ڈائٹ، ادویات کے استعمال، جنسی استحصال، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت مختلف موضوعات کے مواد کو فار یو فیڈ میں دکھانا بند کردیا۔

ٹک ٹاک پر مذکورہ تمام موضوعات پر نہ صرف بچے بلکہ بالغ افراد کی فار یو فیڈ پر بھی مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور ایپلی کیشن کا الگورتھم ایسے مواد کو ریکمنڈ نہیں کرے گا۔

ٹک ٹاک نے گزتشہ ماہ اپریل کو گائیڈ لائنز تبدیل کیے تھے اور بتایا تھا کہ 17 مئی سے نئی گائیڈ لائنز نافذ ہوجائیں گی، جس کے تحت ایسا خطرناک مواد بھی فار یو فیڈ پر نظر نہیں آئے گا، جس پر مختلف خطوں یا ممالک میں تنازعات ہوتے رہے ہیں۔

نئی گائیڈ لائنز کے تحت اب فار یو فیڈ پر مختلف قسم کے چیلنجز کا مواد بھی نظر نہیں آئے گا۔

پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق وزن کم کرنے، امراض قلب میں مددگار ورزش کرنے کے طریقے بھی فار یو فیڈ پر نہیں دکھائی دیں گے اور انہیں ٹک ٹاک ریکمنڈ بھی نہیں کرے گا۔

ٹک ٹاک کے مطابق عریاں ویڈیوز اور تصاویر بھی نہیں دکھائی جائیں گی اور ایسے مواد کو بھی ریکمنڈ نہیں کیا جائے گا، جس میں فیشن کے نام پر صرف انڈر ویئر یا بریزیئر جسم پر موجود ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق جوا، طاش، شراب نوشی، شگریٹ نوشی اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے مواد کو بھی نہیں دکھایا جائے گا۔

اسی طرح 13 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ پر مواد کو انتہائی محدود کرکے صرف بچوں کے لیے موزوں مواد کو دکھایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں 100 قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی ٹریڈ یونین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس

رویت ہلال کمیٹی ملک میں ایک ہی عید کروانا چاہتی ہے

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی

امریکہ میں نہ رکنے والے فائرنگ کے واقعات

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں

بین الاقوامی اتحاد ستمبر 2026 تک عراق چھوڑ دے گا: عراقی وزیر اعظم

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سوڈانی نے اعلان کیا ہے

عیدالاضحی کے موقع پر یمن میں جنگ بندی کے استحکام پر اتفاق

?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ مستعفی حکومت اور یمن

ہم پہلے وینزویلا پھر ارجنٹائن بنے والے ہیں:ترک اقتصادی تجزیہ کار

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:ترک اقتصادی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اس ملک کی

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 18 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے