ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک نےصارفین کے لئے  آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد استعمال کرنے والوں کے حوالے سے جوابدہی کے عزم کو تقویت پہنچانا ہے، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور ماہرین کے لیے فیڈ بیک فارم بھی شامل کیا گیاہے۔

اس جدید سینٹر میں پلیٹ فارم کی تاریخی سالانہ اور سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹس اور اْن کے علاوہ مستقبل میں جاری کردہ انٹرایکٹو رپورٹس بھی دستیاب ہوں گی۔ سینٹر کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی 2021 H1 کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

خود اپنی اور اپنی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جوابدہ رہنے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے پلیٹ فارم تندہی سے ٹرانسپیرنسی رپورٹس شائع کرتا ہے۔ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اپنا اعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن میں نئے، گہرے اور انڈسٹری میں بالکل نئے ڈیٹا انکشافات شامل ہوتے ہیں۔

اہم معلومات میں ہٹائے گئے مشتبہ کم عمر اکاؤنٹس کا حجم یا ایسے اشتہارات جنھیں ٹک ٹاک کے سخت معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث رد کیا گیا شامل ہوتے ہیں۔اپنی ٹرانسپیرنسی کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے ٹک ٹاک نے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی تنظیموں اور ماہرین کے لیے فیڈ بیک فارم بھی شامل کیا ہے تاکہ رپورٹ کے مزید اور نئے فارمیٹس تیار کیے جا سکیں اور اْسی کے ساتھ اب مشین کے ذریعے پڑھے جانے کے قابل اور ڈاؤن لوڈ کیے جانے والا ڈیٹا  بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان آج

امریکی سینیٹر کا ایران میں مسلح فساد کا منصوبہ

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:لنڈسی گراہم نے فاکس نیوز پر ایران کے خلاف ناکامی کے

انتخابی نتائج مسترد، نواز شریف کو اپوزیشن میں ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتا ہوں، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

سندھ میں اسی ماہ  سے  تعلیمی ادارے کھولنے  کا اعلان

?️ 14 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اسی ماہ سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

عراق میں داعش کے دو اہم کمانڈر ہلاک

?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی فورسز کے ایک آپریشن

استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    لبنانی تحریک حزب اللہ کی انتظامی کونسل کے سربراہ

کیا مغربی کنارے میں تیسرا اتنفاضہ شروع ہونے والا ہے؟

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ مغربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے