?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو مزید آسان کردیا گیا۔لائیو سبسکرپشن فیچر کے تحت مواد تخلیق کار صرف لائیو خصوصی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کے اہل ہوتے تھے اور یہ فیچر صرف بڑے مواد تخلیق کاروں کو میسر تھا۔
اب کمپنی نے اسے قدرے آسان کردیا ہے، تاہم اب بھی یہ فیچر 10 ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے تخلیق کاروں کے لیے نہیں ہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت اب جس بھی مواد تخلیق کار کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہوگی اور اس کی عمر 18 سے زائد ہوگی تو وہ لائیو ویڈیوز کے بغیر بھی پیسے کما سکیں گے۔
اسی طرح لازمی ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے پچھلے ماہ ایک لاکھ ویوز رہے ہوں، تب ہی وہ اکاؤنٹ لائیو سبسکرپشن کے فیچر کے تحت پیسے کما سکے گا۔
نئے فیچر کے تحت نہ صرف لائیو ویڈیوز بلکہ دیگر اہم ویڈیوز کو بھی گروپس اور چیٹس میں بھی شیئر کیے جانے سے پیسے کمائے جا سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت مواد تخلیق کار سبسکرپشن کے آپشن کے ذریعے اپنے فالوورز سے رقم وصول کرتے ہیں فیس کے عوض فالوورز کو مختلف مواد تک رسائی ملتی ہے۔
سبسکرپشن فیچرز پاکستان کے باہر بہت زیادہ مقبول ہیں، خصوصی طور پر یہ فیچرز امیر ممالک میں اچھی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی
مارچ
دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے رسول خدا ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی شدید مذمت
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے بی جے پی کے
اگست
یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
اپریل
اگر اسرائیل اپنے قیدی چاہتا ہے تو اسے قیمت ادا کرنی ہوگی: حماس
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر
فروری
سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے
دسمبر
بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں
جون
چین یوکرین بحران کے حل کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر نے کہا کہ چین یوکرین کی
اپریل
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری