نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر کےسی ای او جیک ڈوروسی مستعفی ہو گئے ہیں مستعفی ہونا ان کا اپنا فیصلہ تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹویٹر سے استعفی دے دیا ہے اور اس فیصلے پر خوشی بھی ہورہی ہے اور اداسی بھی جبکہ وہ اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ میں رہیں گے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف ایگزیکٹو جیک ڈوروسی نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹویٹر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر چھوڑنے پر خوش ہوں اور اداس بھی، یہ میرافیصلہ تھا۔ گزشتہ روزجیک ڈورسی نےٹوئٹ کیا تھاکہ مجھے ٹوئٹر سے پیار ہے۔
ٹوئٹر نے ردعمل میں کہا ہے کہ شریک بانی جیک ڈور سی سی ای او کے عہدے سےسبکدوش ہو گئے ہیں اور ان کہ جگہ چیف ٹیکنیکل آفیسر پیراگ اگروال سی ای او تعینات ہوں گے۔ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ جیک ڈورسی 2022 میں اپنی مدت ختم ہونے تک بورڈ میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ فیس بک اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی موجودگی میں ٹوئٹر 2023 میں اپنا منافع دگنا کرنے کا چاہتا ہے ایسے وقت میں سی ای او کے استعفے سے اہداف کے حصول میں غیریقینی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
جولائی
کورونا وائرس کا پتا لگانا اب اس نئ علامت سے ہوا بہت ہی آسان، جانیں اس علامت کو
فروری
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، اسد قیصر
دسمبر
وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
جون
ہزاروں اسرائیلی شخصیات کی معلومات ایران کو ملیں
نومبر
حماس کو شکست دینا ناممکن ہے: صیہونی جنرل
جولائی
قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
نومبر
غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار کون ہے؟ حماس کے اعلی عہدیدار
اکتوبر