?️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) ٹوئٹر نے ایک ایسے فیچرکا اعلان کیا ہے جس کے استعمال کے ذریعہ کسی صارف کو بلاک نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ صارف اپنے پروفائل پیج سے فالوورز کی فہرست سے کسی بھی فالوور کو ہٹا سکتے ہیں ،صارفین کے لئے اس اہم ترین فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
اس نئے فیچر کا تعلق ٹوئٹر کے نئے پرائویسی ٹولز سے ہے، جس کے ذریعے اب صارف کسی فالوور کو بلاک کیے بغیر ہٹا سکے گا یعنی ان فالو کر سکے گا، ٹوئٹر نے اس کی ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے۔ٹوئٹر سپورٹ نے 8 ستمبر کے ٹوئٹ میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے پروفائل پیج سے فالوورز کی فہرست سے کسی بھی فالوور کو ہٹا سکتے ہیں۔
ٹوئٹر سپورٹ کے مطابق آپ نے فالوور کے نام کے آگے صرف تین نقطوں والے مینیو پر کلک کرنا ہے، جس پر ‘ریموو فالوور’ کا آپشن آئے گا، اسے کلک کرنے کے بعد آپ کے ٹوئٹس اس صارف کی ٹائم لائن پر پھر دکھائی نہیں دیں گے۔
یعنی اگر آپ کسی فالوور سے تنگ ہیں تو اب بڑے آرام سے اسے اپنے فالوورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے، جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔ فیچر کے تحت ان فالو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے انھیں یہ پتا چل سکے کہ وہ لِسٹ سے نکالے جا چکے ہیں کیوں کہ اگر انھیں یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فالو کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل صارفین کے پاس ان فالو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انھیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا، ٹوئٹر کا یہ فیچر ابھی صرف ویب ورژن پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ یہ کسی صارف کو بلاک کرنے سے بالکل مختلف ہے، اس کے ذریعے دوسرا صارف آپ کے ٹوئٹس اور ڈائریکٹ میسجز دیکھنے سے رک جائے گا، اور اسی طرح آپ بھی اس کی سرگرمی دیکھ نہیں پائیں گے۔ ٹوئٹر کا یہ نیا ریموو فالوور فیچر ان فالو کے بٹن سے بھی کچھ الگ ہے، کیوں کہ یہ ٹویٹر پر آپ اور کسی اور کے درمیان تھوڑا فاصلہ پیدا کرنے کا ایک نرم طریقہ ہے۔
اگر وہ صارف پھر آپ کو فالو کرنا چاہے گا تو آپ کے وہ ٹوئٹس جنھیں دیکھنے کی اجازت آپ نے صرف اپنے فالوورز کو دی ہوگی، ان ٹوئٹس کو دیکھنے کے لیے اس صارف کو آپ کی اجازت درکار ہوگی، یعنی آپ ان کی فالوئنگ کی درخواست کو قبول کریں گے تو وہ دیکھ سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کس جنگ کی تلاش میں ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حماد نے کہا
جولائی
جرمن، حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں!
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: ARD-DeutschlandTREND سروے کے نتائج کے مطابق اس ملک کا ایک
جولائی
ٹرمپ کسی صورت میں بھی قابل اعتماد نہیں:شمشاد احمد خان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کے نئے صدر
فروری
غزہ سے اب تک صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حماس کے نمائندے اسامہ حمدان نے دشمن کی
اکتوبر
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
امریکی عوام کی اکثریت غزہ میں جنگ بندی کی حامی؛ تازہ سروے
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق
جنوری
چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
فروری
بگرام میں امریکہ کے20 سالہ کارنامے، جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرئے گی
?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں 20 سال تک ہنگامہ خیز موجودگی کے بعد ،
جولائی