?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون اور سام سنگ جیسی ٹیکنالوجی سے لیس اپنا نیا فون ”ایکس 200“ پیش کردیا۔
”ویوو: ایکس 200“ کو کمپنی نے ’سیو اور سول‘ (ایس او ایس) ایمرجنسی ٹیکسٹنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور پہلی بار کمپنی نے اپنے کسی فون میں یہ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔
ایس او ایس ٹیکسٹنگ ٹیکنالوجی عام طور پر آئی فون اور سام سنگ کے فونز میں استعمال کی جاتی ہے، اس سروس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں صارف دوسرے صارف کو سگنل نہ ہونے کے باوجود میسیج بھیج سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق ویوو ایکس 200 کے صارفین سگنل نہ ہونے کی صورت میں ایک کلو میٹر کے فاصلے تک ایس او ایس ٹیکنالوجی کے تحت میسیج بھیج سکیں گے۔
کمپنی نے فون کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ طاقتور 5800 ایم اے ایچ بیٹری اور 90 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے۔
ویوو ایکس 200 کو 12 اور 16 جی بی ریم جب کہ مختلف میموری ماڈیولز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون میں کمپنی نے اپنا اینڈرائیڈ سسٹم اوریجن او ایس 5 دیا ہے جب کہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
ویوو ایکس 200 کو تین بیک کیمروں جب کہ ایک سیلفی کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار کیمروں کی ٹیکنالوجی کو انتہائی ایڈوانس کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
فون کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے مختلف رکھی گئی ہے، سب سے کم 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے جب کہ سب سے زیادہ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔
فون کو ابتدائی طور پر محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دنیا بھر میں پیش کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ہندوستان پاکستان کشیدگی؛ دو ایٹمی طاقتیں کس طرف جا رہی ہیں؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پہلگام کے قریب ہونے والے خونریز حملے، جس میں 26
مئی
عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا
اپریل
آبنائے ہرمز ٹرمپ کے لیے نیا ویتنام بن سکتا ہے:صیہونی اخبار
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں
مارچ
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کے خیالی منصوبے پر ردعمل
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین نے غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کی دستاویز کے
فروری
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
افغانستان کے غزنی شہر پر طالبان کا قبضہ
?️ 13 اگست 2021طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے جس
اگست
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے
جون
ڈونباس کے میدان جنگ میں پے در پے شکست اور زلنسکی کی حالت زار
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ڈونباس کے میدان جنگ میں پے در پے شکستوں کے
ستمبر