🗓️
سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، میسنجر پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس متعارف کردیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ان چیٹ بوٹس کی صرف آزمائش کی جارہی تھی اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صرف محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی دی گئی تھی۔
تاہم اب تمام ممالک کے تمام صارفین کو یہ سہولت میسر کردی گئی ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سمیت تعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کردیا گیا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سیرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔
مثال کے طور پر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف ’عید‘ کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی اور عام معلومات فراہم کرے گا۔
اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا اے آئی سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ مذکورہ فیچر کے ذریعے آپ اے آئی تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں مثال کے طور پراگر آپ سیرچ بار میں لکھیں گے کہ مریخ پر ایک شخص دوڑ رہا ہے تو وہ اسی طرح کی اے آئی تصویر آپ کو بنا کر دے سکتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اس چیٹ بوٹ سے آپ حالیہ خبروں اور واقعات سے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔
اس فیچر کو آپ اینڈرائینڈ کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد
🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری
مئی
افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے
اکتوبر
امریکی جنگی جہاز کا عملہ کورونا سے متاثر
🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد
دسمبر
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک یمن نے کتنے بحری اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے؟
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر
مارچ
زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟
🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف
نومبر
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
🗓️ 27 مارچ 2023المیادین نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن
مارچ
فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب
مئی