سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کی آزمائش شروع کردی۔
پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی دی گئی ہے۔
میٹا نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔
مثال کے طور پر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف عید کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی اور عام معلومات فراہم کرے گا۔
اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔
مذکورہ فیچرز کی پاکستان اور بھارت سمیت افریقہ میں کامیاب آزمائش کے بعد اس کا دائرہ مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا، اس کے بعد اسے چند ماہ کے اندر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ آزمائشی فیچرز کو صرف موبائل صارفین اور زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں گیس اخراج سے دھماکا و آتشزدگی
فروری
فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟
جنوری
کوئی عرب اسرائیلی نیٹو نہیں؛ ہر کوئی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: اردن
جون
فرانس اسرائیل کے ساتھ ہے یا مخالف؟
اکتوبر
نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین
اکتوبر
چین نے تائیوان کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیوں کیا؟
ستمبر
کورونا: مزید 104 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ
مئی
کیا ٹرمپ کی صدارت امپریالزم کی واپسی ہے؟اکانومسٹ
جنوری