?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک گراؤنڈ سمیت چیٹنگ کے لیے الگ الگ تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ تقریبا ایک جیسے ہی رنگ کا ہے جو کہ سبز ہے لیکن نئے فیچر کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ پر اپنی پسند کی تھیم لگا سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر مختلف رنگوں کی تھیم دیے جانے کی آزمائش شروع کردی گئی۔
فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی کے مطابق نہ صرف بیک گراؤنڈ بلکہ چیٹنگ کی بھی الگ الگ تھیم بنا سکیں گے۔
صارفین واٹس ایپ چیٹنگس پر سبز کے علاوہ بلیو، سفید، گلابی اور سیاہ سمیت دیگر رنگوں کی تھیمز لگا سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں تھیمز کا الگ سیکشن دیا جائےگا، جہاں سیٹنگ میں جاکر صارفین اپنے مختلف چیٹنگ گروپس کی تھیم بھی تبدیل کر سکیں گے۔
اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ تقریبا ایک جیسے ہی رنگ کا ہے جو کہ سبز ہے لیکن نئے فیچر کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ پر اپنی پسند کی تھیم لگا سکیں گے۔
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی حالیہ ایک ہی رنگ کی تھیم کے بجائے نئے فیچر کے تحت صارفین کو نصف درجن سے زائد تھیمز کے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔
اگرچہ ابھی مذکورہ فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی انتہا پسند وزیر کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی وزیر خزانہ کے فاشسٹ موقف پر
مارچ
چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔ عظمی بخاری
?️ 9 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار
جولائی
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
کیا ترکی اور اسرائیل شام میں شامل ہوں گے؟
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: گزشتہ دنوں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قریبی بعض اشاعتوں نے
مارچ
فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: فواد چوہدری
?️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی
مارچ
یمن کی بحیرہ احمر پر غیرمتنازعہ حکمرانی اور امریکہ کے محدود اختیارات
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: خبر کے مطابق، صنعاء نے بحیرہ احمر میں اپنی موجودگی
اگست
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو کورونا
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: بورڈ آف فلسطین پریزنرز آف وار اینڈ فریڈمز نے ایک
فروری
امریکہ نے شامی کردوں کے سر سے ہاتھ کیوں اٹھا لیا؟
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی سفیر ٹام باراک نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن
جولائی