واٹس ایپ کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی، اشتہارات دکھانے کا اعلان

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایپلی کیشن پر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

واٹس ایپ اب تک کی سب سے مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ہے، جسے صارفین اشتہارات سے پاک ہونے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں لیکن اب وہاں بھی صارفین کو اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے۔

نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی میسیجنگ ایپلی کیشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق اشتہارات دکھائے جانے کے باوجود صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے گی، ان کے پیغامات کے انباکس کی سیکیورٹی یا فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ پر اسٹیٹس یا اسٹوری شیئر کرنے والے سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے، جس سے صارفین کی اینڈ ٹو اینڈ میسیجنگ سیکیورٹی بھی برقرار ہے گی۔

واٹس ایپ پر اشتہارات کو دکھائے جانے کے بعد ایپلی کیشن میں یہ اس کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی، کیوں کہ اپنے متعارف ہونے سے اب تک گزشتہ 15 سال میں واٹس ایپ اشتہارات سے پاک تھا۔

واٹس ایپ کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور میٹا نے اسے 2014 میں خریدا تھا اور اس وقت بھی کمپنی نے ایپلی کیشن میں اشتہارات نہ دکھانے کے عزم کو ظاہر کیا تھا لیکن اب کمپی نے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اس میں اشتہارات دکھانے کا اعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد جلد ہی واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوری سیکشن میں اپنے کسی دوست کی اسٹوری دیکھنے کے دوران اشتہارات دیکھ سکیں گے۔

ممکنہ طور پر اسٹیٹس یا اسٹوری کو دیکھنے کے وقت یوٹیوب اور فیس بک ویڈیوز میں چلائے جانے والے اشتہارات کی طرح واٹس ایپ کے اشتہارات بھی چلنے لگیں گے۔

واٹس ایپ پر مذکورہ تبدیلی کے بعد واٹس ایپ چینلز اور اکاؤنٹس کو بھی مونیٹائزیشن کا حصہ بنایا جائے گا، یعنی صارفین کو بھی اشتہارات سے کمائی ہوگی۔

جس طرح یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کی مونیٹائزیشن سے صارف کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملتا ہے، اسی طرح واٹس اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب صارفین ہیں جو کہ یومیہ بنیادوں پر ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی مزاحمتی گروہ کی صیہونیوں کو شدید دھمکی

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے صہیونی دشمن کو وسیع

نواں جائزہ تاخیر کا شکار، حکومت کی آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کی درخواست

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے

حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این

ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام

چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح اثر و رسوخ بڑھایا؟

?️ 18 نومبر 2025 چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح

ہمیں ایک ہائبرڈ دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا:قزاقستان

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں

بلوچستان: زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج پہنچ گئی

?️ 7 اکتوبر 2021ہرنائی ( سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں

اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔ عطاء تارڑ

?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے