واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروارہی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے نہ بھیجے گئے میسیجز باآسانی شناخت اور تلاش کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کے بعد اگر کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام لکھ کر بھیجے بغیر اسے چھوڑ دے گا تو وہ چیٹ خود بخود ’ڈرافٹس‘ فلٹر میں شامل ہوجائے گی، اس طرح صارف کو دوبارہ چیٹ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو صرف وہ چیٹس دکھائے گا، جن میں پیغامات ادھورے چھوڑے گئے ہوں۔

اس فیچر میں ہر ڈرافٹ چیٹ کو فہرست میں سبز رنگ کے ’ڈرافٹ‘ انڈیکیٹر سے نمایاں کیا جائے گا، جو وقت بچانے اور گفتگو کی روانی میں مددگار ثابت ہوگا۔

واٹس اپ کی اس نئی اپڈیٹ کے بعد چیٹ لسٹ فلٹر بار میں تبدیلی ہوجائے گی، جس میں ’ان ریڈ‘ اور ’آل‘ کے ساتھ اب ’ڈرافٹ‘ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

تاہم، صارفین اس فیچر کو باآسانی فعال یا غیر فعال بھی کرسکیں گے۔

تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ایک سادہ مگر مؤثر اضافہ ہے، جو روزمرہ کی چیٹ میں سہولت پیدا کرے گا۔

فی الحال یہ سہولت اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل میں ہے لیکن جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گی۔

مشہور خبریں۔

یوٹیوب نے بھی ٹک ٹاک کا انداز اپنا لیا

?️ 22 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی طرح لائیو اسٹریم کو

’مقصد الیکشن سے روکنا ہے، ’فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 15 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے

دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار موساد یا اسرائیلی فضائیہ؟

?️ 11 ستمبر 2025دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار موساد یا اسرائیلی فضائیہ؟ قطر

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ہنگامے کے باوجود 3 بل منظور ہوگئے

?️ 1 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے اراکین کے شور شرابے

غزہ میں قحط کی وجہ سے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل

?️ 24 اگست 2025غزہ میں قحط کی وجہ سے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے:اقوام

غزہ میں جنگ بندی نہیں، نسل کشی جاری ہے:اقوامِ متحدہ

?️ 31 جنوری 2026غزہ میں جنگ بندی نہیں، نسل کشی جاری ہے:اقوامِ متحدہ اقوامِ متحدہ

حکومت سندھ نے 19 اگست تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا

?️ 8 اگست 2021سندھ (سچ خبریں) حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اپنے ماتحت تمام

ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجتبیٰ شجاع الرحمان

?️ 6 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے