واٹس ایپ میں ’چیٹ لاکس‘ کو بہتر بنانے کا فیچر پیش کرنے کا امکان

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ’چیٹ لاکس‘ کو تلاش کرنے اور انہیں ایک ہی سیکریٹ کوڈ کے ساتھ کھولنے کے فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ نے ’چیٹ لاک‘ کو رواں برس مئی میں متعارف کرایا تھا، تاہم تاحال مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی لیکن آنے والے وقت میں ترتیب وار اس پر بھی صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

’چیٹ لاک‘ کے فیچر کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ چیٹس کو پرائیوٹ یا خفیہ رکھ سکتے ہیں۔

مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ کی ایک نئی ونڈو بن جائے گی جو کہ آرکائیو کی طرح ہوگی اور مذکورہ چیٹ ونڈو کو کوئی تیسرا شخص نہیں کھول پائے گا اور یہ فیچر متعدد ممالک کے کروڑوں صارفین استعمال بھی کر رہے ہیں۔

لیکن مذکورہ فیچر کے تحت بنائی جانے والی چیٹ لاک کے فولڈر کو تلاش کرنا مشکل بن جاتا ہے، جسے آسان بنانے کے لیے اب ایک نیا فیچر پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق جلد ہی چیٹ لاک کو تلاش کرنے کے لیے سیکریٹ کوڈ کا فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی سرچ بار میں کوڈ درج کریں گے، ان کے سامنے خفیہ چیٹ باکس آجائیں گے۔

ایک ہی سیکریٹ کوڈ کے تحت صارف تمام خفیہ چیٹ باکس تک باآسانی رسائی حاصل کر سکے گا، علاوہ ازیں صارف کو یہ آزادی دی جائے گی کہ وہ سیکریٹ کوڈ کے لیے کوئی لفظ، اعداد یا پھر چاہے تو ایموجی کا استعمال کرے۔

صارف مذکورہ ایموجی، لفظ یا کوڈ نمبرز کو جیسے ہی سرچ بار میں داخل کرے گا، اس کے سامنے تمام چیٹ لاک انباکسز آجائیں گے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

?️ 5 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی

امریکہ کے کرپٹ ترین صدر کون ہیں؟

?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ

انگلینڈ میں نرسوں کی زبردست ہڑتال

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے نصف ہسپتالوں اور ہیلتھ کلینکوں میں نرسوں اور صحت

طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے

بشام حادثہ: وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، تفتیشی ٹیم کو بریفنگ

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد

بھارتی انتہا پسند ڈرامے باز مودی کا کشمیری عوام کو دھوکا اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی گہری سازش

?️ 25 جون 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند اور ڈرامے باز وزیر اعظم نریندر مودی

عمان کو کئی عرب ممالک اور لبنان کے درمیان کشیدگی پر افسوس

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: عمانی وزارت خارجہ نے ہفتے کی رات لبنان اور سعودی عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے