واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان

?️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل ہی اے آئی اسٹیکرز کا فیچر متعارف کرایا تھا اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ایپلی کیشن میں جلد ہی مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ بھی متعارف کرایا جائے گا۔

جی ہاں، واٹس ایپ نے بڑے پیمانے پر اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کردی جس پر ابتدائی طور پر ستمبر میں محدود امریکی صارفین کو رسائی دی گئی تھی۔

اب واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر مذکورہ آزمائش کو بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا اور اس تک زیادہ صارفین کو رسائی دے دی گئی۔

مذکورہ فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کسی بھی مسئلے کے لیے اے آئی چیٹ بوٹ سے مدد مانگ سکیں گے اور چیٹ بوٹ تیز رفتاری کے ساتھ صارفین کو ریپلائی فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اے آئی چیٹ بوٹ کا آئیکون صارفین کو اس وقت نظر آئے گا جب وہ کسی دوسرے صارف کو میسیج کرنا چاہیں گے۔

ہر چیٹنگ باکس کے اوپر برابر میں اے آئی چیٹ بوٹ کا آئیکون نظر آئے گا، جسے کلک کرنے کے بعد بوٹ سے مواد کی صورت میں مدد طلب کی جا سکے گی۔

مذکورہ اے آئی چیٹ صارفین کو میسیج کو بہتر انداز میں لکھنے کے مشورے فراہم کرنے سمیت مختلف معاملات پر معلومات بھی فراہم کرے گا اور مشورے مانگنے پر اچھی تجاویز بھی فراہم کرے گا۔

ممکنہ طور پر مذکورہ اے آئی چیٹ گروپ چیٹنگ کے دوران بھی صارفین کی مدد کرے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کیا مذکورہ اے آئی چیٹ بوٹ وائس میسیج کرنے پر مواد فراہم کرے گایا نہیں؟ تاہم ممکنہ طور پر چیٹ بوٹ آواز کی صورت میں دی جانے والی ہدایات پر بھی مشورے اور تجاویز فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کو واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بہترین مددگار فیچر قرار دیا جا رہا ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، امکان ہے کہ اسے ایک سال کے اندر ہی پیش کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران جنگ کی معلومات لیک کرنے پر امریکی فوج کے 50 ارکان کی تحقیقات

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے

صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست

آئس لینڈ کا صیہونی نسل کشی کے خلاف احتجاج میں یوروویژن کا بائیکاٹ 

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: آئس لینڈ نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ

جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کررہی وہ ملک کی دوست نہیں۔ احسن اقبال

?️ 16 نومبر 2025شکر گڑھ (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا

وزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ سپیکر ایاز صادق

?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا

برطانوی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت ہوئی، سات افراد اس ویکسین سے ہلاک ہوگئے

?️ 4 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں بننے والی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت

بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے