?️
نیو یارک( سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل ہوگی ہے، کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے موبائل اپیلیکیشن کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورژن اور ویب واٹس ایپ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ونڈوز ٹین کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ایک مشکل درپیش تھی کہ وہ چیٹ کا اسکرین شاٹ نہیں لے پاتے تھے، جس کی وجہ سے صارفین نے متبادل طریقے استعمال کیے۔اگر آپ ان طریقوں کو نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اسکرین شاٹ لینے کے تین طریقے ہیں۔
ونڈوز میں موجود اسنیپنگ ٹول نامی فیچر کی مدد سے صارف اسکرین پر نظر آنے والی تصویر کا امیج باآسانی حاصل کرسکتا ہے۔اگر آپ پورے چیٹ باکس کا اسکرین شاٹ لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مائیکروسافٹ کا براؤزر ’ایج‘ بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا، کیونکہ اُس میں یہ سہولت موجود ہے، جسے مینئول اور کی بورڈ کی شاٹ کی Shift+Ctrl+S کی مدد سے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بٹن دبانے کے بعد تصویر بن جائے گی، جسے آپ اپنے کمپیوٹر میں جے پی جی فارمیٹ میں محفوظ کرسکتے ہیں۔اگر آپ گوگل کروم پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز (ایکسٹینشنز) کی مدد سے پورے پیج کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں، اس حوالے سے اسٹور پر متعدد ایکسٹیشنز موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہالوئے کے منامہ سفر کی وجہ کیا ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے کل رات اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
جون
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے 66 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی
?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے65 کروڑ
دسمبر
عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حال ہی میں عراق میں امریکی سفیر کے عہدے کے
جون
انگلینڈ کے بادشاہ کینسر میں مبتلا
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انگلینڈ کے
فروری
غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
ستمبر
یاسین ملک ڈیتھ سیل میں اور فیملی کی ملاقات بھی نہیں کرائی جارہی۔ مشعال ملک
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال
دسمبر
واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا
?️ 23 جنوری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب
جنوری
بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے
جون