سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس یعنی اسٹوری پر ری ایکشن بٹنز کی آزمائش شروع کردی گئی۔
اس وقت واٹس ایپ پر اسٹیٹس یا اسٹوری پر ری ایکشن دینے کے لیے فیچرز دستیاب نہیں، تاہم صارفین ریپلائی کے ذریعے اپنے احساسات شیئر کرسکتے ہیں۔
لیکن نئے فیچرز کے تحت صارفین کسی بھی اسٹیٹس یا اسٹوری پر فیس بک پوسٹ کی طرح ری ایکشنز دے سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت مذکورہ فیچر کی آزمائش محدود ایںڈرائیڈ صارفین کے ذریعے کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اس کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔
فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی کسی کا اسٹیٹس یا اسٹوری دیکھیں گے تو انہیں اسٹوری کے نیچے ری ایکشن بٹن کا ایک بار نظر آئے گا۔
مذکورہ بار فیس بک یا انسٹاگرام پوسٹ جیسا ہی ہوگا، جہاں صارفین اسٹوری یا اسٹیٹس کی مناسبت سے اپنے جذبات کا اظہار ری ایکشنز کے ذریعے کر سکیں گے۔
ابھی واضح نہیں ہے کہ ری ایکشن بٹن میں کتنے بٹنز دیے جائیں گے، تاہم اس میں فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود تمام ری ایکشن یا بٹنز کو فراہم کیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت اسٹیٹس یا اسٹوری لگانے والے صارف کے پاس اب ریپلائی نہیں جائے گا، تاہم وہ اسٹوری پر ری ایکشنز کو دیکھ سکے گا۔
صارفین کو نہ صرف اسٹوری یا اسٹیٹس پر ویوز کاؤنٹ نظر آئیں گے بلکہ ری ایکشنز یعنی لائیکس وغیرہ بھی نظر آئیں گے اور جو صارف اسٹیٹس اپڈیٹ کرے گا وہ کلک کرکے ری ایکشنز دینے والے افراد کو بھی جان سکے گا۔
ابھی مذکورہ فیچر پر آزمائش جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے اگلے چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا۔