?️
لندن (سچ خبریں) ایک اہم سوال جو ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہے اور وہ کیوں ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں،تحقیق کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال اور ذہنی صحت پڑ پڑنے والے منفی اثرات کے مابین کوئی خاص رابطہ نہیں ہے اور یہ بات 430،000 نوجوانوں کے مطالعے سے پتہ چلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ نے ٹی وی دیکھنے، سوشل میڈیا اور ڈیوائس کے استعمال کو ذہنی تناؤ ، خودکشی کے رجحانات اور طرز عمل کی پریشانیوں کے جذبات سے موازنہ کیا۔ادارے نے 1991 سے لے کر 2019 تک افسردگی اور سوشل میڈیا استعمال اور ٹی وی دیکھنے کے مابین ایک ربط کو انتہائی کم پایا۔
مطالعہ کے شریک مصنف پروفیسر اینڈریو پرزیبلسکی کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کے اثرات اور منفی ذہنی صحت کے مابین ربط کو واضح نہیں کرسکے ہیں۔ شاید وجہ یہ ہو کہ کوئی ربط سرے سے ہو ہی نہیں۔
اور یہ اُن لوگوں بالخصوص والدین کے لئے ایک انتباہ ہے جو نوجوان لوگوں کی ذہنی صحت پر ٹکنالوجی کے مضر اثرات کا غلط عقیدہ اپنائے ہوئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نوجوانی میں آپ کتنے مطمئن ہیں، اس کا انحصار آپ کے خاندان، دوستوں اور سکول کی زندگی پر زیادہ ہوتا ہے۔مندرجہ بالا تحقیقی مقالہ کلینیکل سائیکولوجیکل سائنس جریدے کے 2021 کے شمارے میں شائع ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کے پاس غزہ جنگ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک نامعلوم اسرائیلی قیدی کی والدہ کے مطابق اس حکومت کے
مئی
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
F16 خریدنے کے لیے امریکہ سے مذاکرات مثبت ہیں: آنکارا
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع ہلوسی آکار نے آج جمعہ
اگست
دریائے ستلج میں طغیانی، کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب، اگلے 24 گھنٹے اہم قرار
?️ 2 ستمبر 2025کہروڑ پکا (سچ خبریں) دریائے ستلج میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ زمین
ستمبر
ہماری فوجی صلاحیت بہت سے عرب ممالک سے برتر ہے: انصاراللہ
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین
جون
وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ
دسمبر
نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی
?️ 15 اگست 2025نیتن یاہو کے بیان کی عراق نےشدید مذمت کی عراق نے اسرائیلی
اگست
فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے، فلسطینی اتھارٹی نے متعدد افراد کو زخمی کردیا
?️ 28 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی دانشور نزار
جون