?️
ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی کار ساز کمپنی نسان نے گاڑیاں بنانے کا فیصلہ صارفین پر چھوڑتےہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے صارفین چاہیں گے کہ گیس پر چلنے والی گاڑیاں ختم کردی جائیں تو وہ ضرور ایسا کریں گے۔ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نسان ماحول دوست ہے لیکن صارف کی رہنمائی پر چلتی ہے۔
گیس پر چلنے والی گاڑیوں کے مرحلہ وار خاتمے کے کوپ 26 عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے جاپانی کار ساز کمپنی نسان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نسان ماحول دوست ہے مگر صارف کی رہنمائی پر چلتی ہے۔
گزشتہ ماہ گلاسگو میں ہونے والے معاہدے میں 30 سے زائد قومی حکومتیں شامل ہوئیں کیونکہ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کاربن کے اخراج کی وجہ سے کئی دہائیوں تک ہونے والے ماحولیاتی نقصان کو دور کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہے۔
ان کے ساتھ فورڈ اور مرسڈیز بینز سمیت 6 آٹو موٹو کمپنیاں شام ل ہوئیں لیکن نسان نے اپنے فرانسیسی پارٹنر رینالٹ کے ساتھ اس معاہدے کو چھوڑ دیا۔نسان کے چیف آپریٹنگ افسر اشوانی گپتا کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کہتے ہیں کہ اسے ختم کردیں (گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار) تو ہم اسے ختم کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر (ایک صارف) انٹرنل کمبسشن انجن والی کاروں میں مزید جوش نہیں رکھتا ہے اگر اسے آئی سی ای کاروں میں قیمت کی مسابقت نہیں ملتی ہے اگر اسے سی او ٹو جرمانہ ادا کرنا ہے تو وہ اسے کیوں رکھے گا۔
اشوانی گپتا جو میڈیا کے دورے کے لیے دبئی میں تھے نے نسان کے صارفین کے لیے منتقلی کو ہموار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ہم پر منحصر ہے کہ اسے مسابقتی کیسے بنایا جائے، لہٰذا گاہک قدرتی طور پر ایسا کریں گے، یورپ میں یہ بہت جلد ہوگا۔
جاپانی کار ساز کمپنی اگلے 10 سالوں میں نئی الیکٹرک کاروں کے ماڈلز متعارف کروانے کی کوششیں تیز کر رہی ہے جس کا مقصد سنہ 2030 تک 50 فیصد الیکٹریفیکیشن مکس ہے، کیونکہ یہ 2050 تک اپنی مصنوعات کے لائف سائیکل میں کاربن نیوٹرل ہونے سے بھی دگنا ہو جائے گا۔
نسان نے پچھلے ہفتے اپنے الیکٹرک ماڈل لائن اپ کے لیے سالڈ سٹیٹ بیٹریاں تیار کرنے کے لیے 17.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبے کا بھی اعلان کیا تھا، علاوہ ازیں سنہ 2024 تک ایک پائلٹ پلانٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جس کی پیداوار سنہ 2028 تک شروع ہوگی۔


مشہور خبریں۔
عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ
اگست
غزہ میں قتل عام کے باوجود خطے کے دو ممالک کی تل ابیب کے ساتھ تجارت جاری
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: شپنگ ویب سائٹس کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں
نومبر
پروسیجر ایکٹ کی سماعت: پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس
?️ 9 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے پروسیجر ایکٹ کے خلاف
اکتوبر
اڈیالہ جیل میں ‘کینگرو کورٹ’ نے فیصلہ سنایا، اب عوام کی برداشت ختم ہوچکی، پی ٹی آئی
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف نے بانی عمران خان اور
دسمبر
آئی ایس او کی جانب سے پاکستانی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ، کاروباری برادری تشویش میں مبتلا
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کاروباری برادری نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس
ستمبر
چوری کا پیسے استعمال کر کے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی گئی:فواد چوہدری
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا
مارچ
تحریک لبیک پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک
اپریل