میٹا کا ’سپر انٹیلیجنس‘ کے لیے سیکڑوں ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

?️

سچ خبریں: مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ میٹا مصنوعی ذہانت کی اگلی سطح یعنی ’سپر انٹیلیجنس‘ کے لیے کئی بڑے ڈیٹا سینٹرز تعمیر کرے گا جس پر کمپنی سیکڑوں ارب ڈالرز خرچ کرے گی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ’سپر انٹیلیجنس‘ ٹیکنالوجی کے لیے کئی بڑے ڈیٹا سینٹرز بنانے پر سیکڑوں ارب ڈالرز خرچ کریں گے، جس سے اعلیٰ انجینئرز کے حصول کے لیے جاری مقابلہ مزید شدت اختیار کر جائے گا۔

یہ سوشل میڈیا کمپنی اُن بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے حالیہ مہینوں میں نمایاں معاہدے کیے ہیں اور کئی لاکھ ڈالر کے پیکیج دیے ہیں تاکہ ایسی مشینیں تیار کی جا سکیں جو کئی کاموں میں انسانوں سے بہتر سوچنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

مارک زکربرگ کے مطابق کمپنی کا پہلا ملٹی گیگا واٹ ڈیٹا سینٹر، جسے ’پرومی تھیئس‘ کا نام دیا گیا ہے، 2026 میں فعال ہوگا، جب کہ دوسرا سینٹر ’ہائپیریئن‘ آنے والے برسوں میں پانچ گیگا واٹ تک کی استعداد حاصل کرلے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایپ ’تھریڈز‘ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم مزید کئی ’ٹائٹن کلسٹرز‘ بھی بنا رہے ہیں جن میں سے ہر ایک مین ہٹن کے ایک بڑے حصے کے برابر جگہ گھیرتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ انڈسٹری پبلیکیشن ’سیمی انالسز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا پہلا اے آئی لیب بننے جا رہا ہے جو ایک گیگا واٹ سے زائد کا سپرکلسٹر فعال کرے گا۔

زکربرگ نے سرمایہ کاروں کی جانب سے اخراجات پر خدشات کے باوجود کمپنی کے بنیادی اشتہاری کاروبار کو اس بڑے پیمانے کی سرمایہ کاری کا جواز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے کاروبار سے حاصل ہونے والا سرمایہ موجود ہے، جسے ہم اس منصوبے میں لگا رہے ہیں۔

اس اعلان کے بعد میٹا کے حصص میں ایک فیصد اضافہ ہوا، جب کہ رواں سال اب تک کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

میٹا، جس نے گزشتہ سال تقریباً 165 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی، اس نے گزشتہ ماہ اپنی اے آئی سرگرمیوں کو ’سپر انٹیلیجنس لیبز‘ کے تحت منظم کیا، اس فیصلے کی وجہ اوپن سورس ماڈل LLaMA 4 کی ناکامی اور کئی اہم ملازمین کا استعفیٰ تھا۔

کمپنی کو امید ہے کہ یہ نیا شعبہ ’میٹا اے آئی ایپ‘ امیج ٹو ویڈیو اشتہاری ٹولز اور اسمارٹ گلاسز کے ذریعے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرے گا۔

ڈی اے ڈیوڈسن کے تجزیہ کار گل لوریا کے مطابق میٹا نے اے آئی میں جارحانہ سرمایہ کاری اس لیے کی ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس کے اشتہاری کاروبار میں پہلے ہی بہتری لا چکی ہے، جس سے کمپنی کو زیادہ اور مہنگے اشتہارات بیچنے میں مدد ملی ہے۔

لوریا کے مطابق تاہم اس سطح پر سرمایہ کاری کا مقصد طویل مدتی دوڑ میں اے آئی ماڈل میں سبقت حاصل کرنا ہے، جو وقت لے سکتی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں زکربرگ نے ذاتی طور پر ’میٹا سپر انٹیلیجنس لیبز‘ کے لیے ٹیلنٹ ہنٹنگ مہم کی قیادت کی، جس ٹیم کی سربراہی اب سابق اسکیل اے آئی کے سی ای او الیگزینڈر وانگ اور گٹ ہب کے سابق چیف نیٹ فریڈمین کر رہے ہیں، اس سے قبل میٹا نے اسکیل میں 14 ارب 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

اپریل میں کمپنی نے 2025 کے لیے سرمایہ کاری کا ہدف بڑھا کر 64 سے 72 ارب ڈالر کر دیا، تاکہ اوپن اے آئی اور گوگل جیسے حریفوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں کرونا عروج پر 37 دنوں میں 10 لاکھ 800 ہزار مبتلا

?️ 7 فروری 2022سچ خبریں:  کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی

انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا

?️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک

جرمن وزیر خارجہ کا داعش کے سلسلہ میں بیان

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:روم کے زیر اہتمام نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ممبروں

محمود عباس کو صیہونیوں کی قربت کا صلہ

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی

فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ چلاگیا،بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر

غزہ جنگ میں امریکہ کے مشکل حالات پر شامی ماہر کا تجزیہ

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:العفیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے

سعودی اتحاد کی 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ

پوپ فرنسس کا ایٹمی تصادم کے بارے میں انتباہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما نے روس اور یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے