کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، حال ہی میں اپنا نام ’فیس بک انکارپوریٹڈ‘ سے ’میٹا انکارپوریٹڈ‘ کرنے کے بعد کمپنی نے اپنی پہلی ورچوئل ریئلٹی (وی آر) سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے ہاریزن ورلڈس نامی ایپ میں گیمز کے ذریعے پیسے بھی کمائے جا سکیں گے۔
’فیس بک‘ کو اب ’میٹا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور کمپنی نے اپنا نام ورچوئل ریئلٹی (وی آر) اور آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کی دنیا میں قدم رکھنے کی وجہ سے کیا۔ نئی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے میٹا نے اب پہلی وی آر سوشل گیم ایپلی کیشن ’ہاریزن ورلڈس متعارف کرادی۔
میٹا کے مطابق نئی سوشل وی آر گیمنگ ایپلی کیشن کو ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک نے مذکورہ ایپ کو متعارف کرنے کا اعلان 2019 میں کیا تھا، تاہم طویل تاخیر کے بعد اب اسے ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
’ہاریزن ورلڈس‘ دراصل ورچوئل ریئلٹی کی گیمنگ ایپلی کیشن ہے جسے ہیڈ سیٹ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ایپ کو استعمال کرنے کے لیے میٹا پلیٹ فارمز یعنی فیس بک یا ’اوکلس‘ کا اکاؤنٹ ہونا لازمی ہوتا ہے اور مذکورہ ایپ میں مختلف طرح کی گیمز ہیں۔
مذکورہ گیم ایپلی کیشن میں ایسے فیچرز یا کھیل بھی ہیں، جنہیں کھیل کر لوگ پیسے بھی کما سکتے ہیں جب کہ اپنا سوشل نیٹ ورک بھی بنا سکتے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ گیم ایپلی کیشن کو اگلے چند ماہ میں یورپ اور بعد ازاں ایشیائی ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ میٹا نے ماضی میں بھی فیس بک کے پلیٹ فارم سے ’اوکلس‘ سمیت دیگر نام سے ورچوئل ریئلٹی کے پلیٹ فارم متعارف کرا رکھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو انتباہ
اگست
ایک نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟
ستمبر
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
جولائی
صہیونیوں کی جانب سے غزہ پر بمباری کے لیے امدادی اداروں کا غلط استعمال
ستمبر
نصراللہ کی دھمکیوں سے صہیونی حلقوں میں زلزلہ
جولائی
صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام
اگست
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
مارچ
امریکی آٹوموبائل کمپنیوں کے مزدوروں کی تاریخی ہڑتال
ستمبر