’مہنگی‘ اسٹارلنک سروسز فوری خطرہ نہیں ہیں، ٹیلی کام کمپنیاں

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جلد ہی پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے اسٹارلنک کو حتمی منظوری دینے کے لیے تیار ہے جس کے باعث ٹیلی کام انڈسٹری میں شکوک و شبہات اور نامعلوم کا خوف نمایاں ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک کی آمد کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان کے چاروں ٹیلی کام آپریٹرز اس بات پر متفق ہیں کہ ابھی نتائج کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔

سوالات کا جواب دیتے ہوئے جاز، زونگ، ٹیلی نار، اور یوفون نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اسٹارلنک اپنی سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز پریمیم قیمتوں پر پیش کرے گا، اور اس سے خاص طور پر شہری علاقوں میں فائبر پر موجودہ ڈیٹا سروسز کے تبدیل ہونے کا امکان کم ہے۔

ایک ٹیلی کام کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو نے کہا کہ ’قلیل مدت میں، اسٹارلنک سروسز کو سبسکرائب کرنے والے کلائنٹس ہو سکتے ہیں، لیکن یہ سروسز بہت مہنگی ہیں اس لیے ہر کوئی اس کا حصہ نہیں بنے گا، اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ اسٹارلنک مارکیٹ میں اپنے قدم جمانے کے لیے اپنی سروسز پر بہت زیادہ سبسڈی دے گا۔‘

اگرچہ اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ اسٹارلنک اپنی سروسز کے لیے بہت زیادہ ریٹ رکھے گا جیسا کہ یہ دوسری مارکیٹوں میں پیش کر رہا ہے، تاہم اسٹارلنک پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سروسز کے افتتاح کے وقت مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو بعد کے مرحلے میں حتمی شکل دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح اسٹارلنک کے پورے ملک کے لیے یکساں نرخ نہیں ہوں گے، اور پیکجز خطے کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

اسٹار لنک کے پاس پہلے سے ہی ایک دفتر موجود ہے جس کا عملہ پاکستانی ماہرین ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی مارکیٹ نہ تو مشرق وسطیٰ کی طرح اعلیٰ درجے کے صارفین پر مبنی ہے اور نہ ہی بھارت جیسی وسیع مارکیٹ ہے بلکہ دونوں کا مجموعہ ہے۔

دریں اثنا، وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس کے کلیدی کلائنٹ عام شہری ہونے کے امکانات کم ہیں لیکن بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مسلح افواج، پولیس، ایف سی، دیگر محکمے جیسے کسٹم وغیرہ اس کے صارفین ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں بااثر افراد اسٹارلنک کی سروسز کو سبسکرائب کریں گے، چاہے ان کے ریٹس کچھ بھی ہو، جہاں فائبر کی رسائی کم ہے یا موجود نہیں ہے۔‘

تاہم اگر اسٹارلنک کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو یہ ریاست کی ملکیت والی اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او ایم) کا براہ راست مدمقابل ہو سکتا ہے، جو صرف اسی علاقے میں کام کرتی ہے۔

ملک کے چاروں صوبوں میں کام کرنے والی چار ٹیلی کام کمپنیاں جہاں پاکستان کے دور دراز اور ناہموار حصوں میں محدود موجودگی رکھتی ہیں، وہیں اسٹارلنک مقامی سیلولر آپریٹرز کے ساتھ ریونیو شیئر کی بنیاد پر شراکت کر سکتا ہے۔

دریں اثنا، جاز کے چیف ایگزیکٹو عامر ابراہیم اسٹارلنک کی آمد کو پوری صنعت اور صارفین کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کے دوران بھی کھل کر کہا ہے کہ اسٹارلنک جیسے منصوبے گیم چینجرز ہیں۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ ’اسٹارلنک کی پاکستان آمد کچھ رکاوٹوں کا سبب بن سکتی ہے، لیکن اس سے ہمیں مقابلہ دیکھنے، سیکھنے اور بڑھنے کا موقع ملے گا۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک شٹ ڈاؤن سے محفوظ نہیں ہے اور اسے شٹ ڈاؤن کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت قومی سلامتی کے خدشات یا سروس بلیک آؤٹ کے دوران اپنے لینڈنگ اسٹیشنز تک رسائی کو مسدود کرکے یا ریگولیٹری اقدامات کو نافذ کرکے پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔

ٹیلی کام کمپنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریگولیٹر لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنائے اور صرف روایتی آپریٹرز پر نیٹ ورک کی بندش کے معاشی اور اعتماد پر اثر نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ، موجودہ نیٹ ورک آپریٹرز نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سروسز کے لیے مخصوص اینٹی ڈمپنگ قوانین کا فقدان ہے، اور اگر اسٹارلنک موجودہ ٹیلی کام اور براڈ بینڈ فراہم کنندگان کو مشکل وقت دے کر مارکیٹ میں خلل ڈالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سبسڈی متعارف کراتا ہے تو کچھ ایسے ریگولیٹری میکانزم ہونے چاہئیں جو ایسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن

سعودی عرب اور قطر کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ

🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور قطر نے لبنان میں جاری صورتحال اور

مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام

مغربی کنارہ وسیع بغاوت کے دہانے پر

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے

امریکہ نے بیچے ہالینڈ کو 611 ملین ڈالر کے ڈرونز

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ امریکی

امریکہ اور چین سرد جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے اختلافات دور کرلیں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے امریکہ اور چین

بلوچستان: مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے بیٹے نے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا

🗓️ 7 جون 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے مقتول سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر

یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے