موبائل فون کی درآمدات میں مسلسل اضافہ:رپورٹ

موبائل فون کی درآمدات میں مسلسل اضافہ:رپورٹ

?️

کراچی(سچ خبریں)دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین  کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا  جا رہا ہے اور کمپنیوں کو نئے نئے موبائل تیار کر کے فروخت کرنا پڑ رہے ہیں، پاکستان کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیل فون کی درآمدات مالی سال 2021 کے پہلے 8 ماہ میں میں 51.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 31 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق سیل فون کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ موبائل فون مارکیٹ میں اب 10 ہزار سے 40 ہزار روپے کی حد میں اضافے کی مانگ سے کمپنیاں خوش ہیں اور مثبت مسابقت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار سے 25 ہزار روپے والے اسمارٹ فونز کی خریداری ہو رہی ہے چونکہ آن لائن تعلیم میں تیزی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس میں آن لائن کے ذریعے اشیائے خورونوش کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے میں آئی۔عہدیدار نے بتایا کہ کورین اور چینی مینوفیکچررز ہر ایک سے دو ماہ میں ایک سے دو نئے سیل فون پیش کر رہے ہیں جس میں 2/3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج آپشنز ہیں، جن سے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے اور وہ 50 ہزار سے شروع ہونے والے مہنگے سیل فون خرید نہیں سکتے۔

کراچی میں سیل فون بنانے والی کمپنی نے بتایا کہ 2 جی فونز کی اب بھی فروخت جاری ہے کیونکہ بہت سے لوگ 10 ہزار روپے سے زیادہ والے قیمت کے سیل فون نہیں خرید سکتے۔دوسری جانب پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق جولائی 2020 میں 16 کروڑ 80 لاکھ سے جنوری میں سیل فون صارفین کی تعداد 17 کروڑ 80 لاکھ ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی قیدی غزہ سے زندہ واپس نہیں آئیں گے: حمدان

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی

نیتن یاہو نے ایک خطرناک جوا شروع کردیا 

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی تجزیہ کار ڈانا ویس

اردن کے بادشاہ کی امریکی وزیر خارجہ سے خطے کی پیش رفت پر ٹیلی فونک گفتگو

?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں: اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو

عمران خان، بشری بی بی کو عدالت لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری

?️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےضمانت کی

2025 تبدیلی کا سال، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان مرکزی ستون قرار

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے آرٹیکل میں

سعودی عرب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا:اسرئیلی میڈیا

?️ 29 نومبر 2025 سعودی عرب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے نیتن

لاہور ہائیکورٹ: ’عمران ریاض کیس میں جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں‘

?️ 30 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی

وزیراعظم کی پی این ایس سی کو عالمی معیار کی شپنگ کمپنی میں بدلنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے