مائیکرو سافٹ کا  کینڈی کرش خریدنے کا اعلان

مائیکرو سافٹ کا  کینڈی کرش خریدنے کا اعلان

?️

نیویارک (سچ خبریں)مائکرو سافٹ نےویڈیو گیم کینڈی کرش کو خریدنے کا اعلان کر دیا جو  کچھ عرصہ قبل تک مقبول ترین ویڈیو گیم کے طور پر ظاہری ہوئی اور صارفین کی جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا، کینڈی کرش کی ملکیتی گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزرڈ کو 68.7 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش جیسی بلاک بسٹر گیمز تک رسائی ممکن ہوگی۔

نقد ادائیگی میں ہونے والی اس ڈیل کے ذریعے مائیکرو سافٹ کو موبائل گیمنگ میں تیزی سے پیش رفت اور میٹا ورس یعنی ورچوئل ماحول کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ایکس باکس گیمنگ سسٹم بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایکٹیویژن کو خریدنے کا اعلان منگل کو کیا تھا۔

دوسری جانب گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا نے سرمایہ کاروں کے ساتھ کانفرنس کال میں کہا کہ آرگنائزیشن کا کلچر ان کی اولین ترجیح ہے اور ایکٹیویژن بلیزرڈ کے لیے بھی اہم ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے کمپنی کے کلچر کو بہتر کریں۔

گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ امتیازی سلوک کی شکایات پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ایکٹیویژن بلیزرڈ کے سربراہ بوبی کوٹک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کمپنی کے کلچر کو مضبوط کرنے اور کاروباری ترقی میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سردی؛ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کا ایک نیا ہتھیار

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسیران کے میڈیا آفس نے سردیوں کی آمد کے

غزہ جنگ کے دوران صیہونیوں نے کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے؟

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ

امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

اسرائیل کے بارے میں امریکی عوام کی رائے؛امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ  

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی

صیہونی جاسوس سافٹ وئر کے ذریعے الجزیرہ چینل کے 34 نامہ نگاروں کے سیل فونز ہیک

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:الجزیرہ چینل کے 34 صحافیوں اور پروڈیوسرز کو صیہونی جاسوس سافٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مسترد، 8 فروری کو انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے، الیکشن کمیشن

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف

آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلیفوں پر بات چیت ہوئی

?️ 14 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی

عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے