فیس بک کا مونیٹائزیشن کے لیے سخت شرائط کا اعلان

?️

سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر دوسروں کی ویڈیو، تصاویر یا تحریری مواد چوری کرکے بار بار شیئر کرنے والے اکاؤنٹس پر سخت کارروائی کی جائے گی، ایسے اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن ختم کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد صارفین کے نیوز فیڈز میں سپیم (spam) مواد کی بھرمار کو کم کرنا اور اصل تخلیق کاروں کو فروغ دینا ہے۔

میٹا نے پیر کو جاری کردہ بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ایسے اکاؤنٹس جو بار بار دوسروں کا مواد بغیر اجازت استعمال کرتے ہیں، ان کی فیس بک سے کمائی (monetization) کی سہولت معطل کر دی جائے گی اور ان کی پوسٹس کی رسائی بھی محدود کر دی جائے گی۔

میٹا کے مطابق جب فیس بک کے سسٹمز نقل شدہ ویڈیوز کو شناخت کریں گے تو ان کی رسائی کم کر دی جائے گی تاکہ اصل ویڈیو کے تخلیق کار کے ویوز متاثر نہ ہوں۔

کمپنی یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ کس طرح اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دیا جا سکتا ہے، جس کے لیے ایک ایسا فیچر بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس میں ناظرین کو اصل مواد کے لنک پر لے جایا جائے گا۔

میٹا نے بتایا کہ یہ نئی پالیسیز آئندہ مہینوں میں مرحلہ وار نافذ کی جائیں گی، تاہم انسٹاگرام یا تھریڈز پر اس قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا گیا۔

فیس بک کی یہ تبدیلی ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد اسپیم کی روک تھام اور اصل مواد کو زیادہ نمایاں بنانا ہے، صرف 2025 کی پہلی ششماہی میں، فیس بک نے پانچ لاکھ سے زائد ایسے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جو اسپیمی رویے یا جعلی انگیجمنٹ میں ملوث تھے۔

میٹا نے واضح کیا کہ یہ اقدامات صرف ”unoriginal content“ یعنی غیر اصل مواد کو نشانہ بنائیں گے، وہ تخلیق کار جو کسی ویڈیو پر تبصرہ، ردعمل یا منفرد انداز میں کچھ نیا شامل کرتے ہیں، ان پر اس پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کمپنی نے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کسی مواد کو دوبارہ شیئر کرتے ہیں تو اس میں بامقصد ترمیم، وائس اوور یا تبصرہ شامل کریں تاکہ وہ ضوابط کی خلاف ورزی سے بچ سکیں، اس کے علاوہ واضح واٹرمارک یا کسی دوسرے پلیٹ فارم سے نقل شدہ مواد سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق، ایران اور یمن پر ریاض سے بات چیت

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   سینیئر امریکی حکام نے تہران کے وقت منگل کی سہ

جنوبی نابلس میں صہیونیوں کا فلسطینیوں پر حملہ؛درجنوں افراد زخمی

?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں صیہونی آبادکاری خلاف ہونے

کیا ٹرمپ انتظامیہ بائیڈن کے معافی کے احکامات کا جائزہ لے گی ؟

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید

?️ 4 مئی 2023شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز

صہیونیوں کو فلسطین سے نکلنے کا وقت قریب ہے: عطوان

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:     فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے غزہ کے قریب

غزہ جنگ میں نسل کشی کے لیے امریکہ نے دئے صیہونی حکومت کو نئے ہتھیار

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک بار پھر بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی

دستاویزات فوری طور پر واپس کریں!:ٹرمپ کا امریکی پولیس سے خطاب

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:ٹرمپ ان اہم دستاویزات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں

موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک انٹیلی جنس سروس ترک سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے