?️
نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مشہور شخصیات کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے لیے بھی حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرنے کا علان کیا ہے جس کے تحت ان کے خلاف ہراسانی کی روک تھام ہوسکے گی۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف نے کہا ہے کہ فیس بک انکارپوریشن اب سماجی کارکنوں اور صحافیوں کو از خود عوامی شخصیات میں شمار کرے گی اور اس طرح ان پر ہراسانی اور بلنگ کے خلاف تحفطات میں اضافہ کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا کمپنی، جو نجی افراد کے مقابلے میں عوامی شخصیات پر زیادہ تنقیدی تبصرہ کرنے کی اجازت دیتی ہے، صحافیوں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کو ہراساں کرنے کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کر رہی ہے جو کمپنی کے مطابق اپنے عوامی کردار کے مقابلے میں اپنے کام کی وجہ سے عوام کی نظروں میں ہیں۔
فیس بک کے گلوبل سیفٹی چیف اینٹی گون ڈیوس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کمپنی حملوں کی ان اقسام کو بھی بڑھا رہی ہے جنہیں وہ اپنی سائٹس پر عوامی شخصیات پر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے غیر متناسب حملوں کو کم کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر سختیاں بڑھائی جائیں گی۔
فیس بک اب شدید اور ناپسندیدہ جنسی مواد، توہین آمیز جنسی فوٹو شاپڈ تصاویر یا ڈرائنگ یا کسی شخص کی ظاہری صورت پر براہ راست منفی حملوں کی اجازت نہیں دے گا، جیسا کہ کسی عوامی شخصیت کی پروفائل پر منفی تبصرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال رہے کہ فیس بک کو عالمی قانون سازوں اور ریگولیٹرز کی طرف سے اپنے مواد کے اعتدال کے طریقوں اور اس کے پلیٹ فارم سے منسلک نقصانات کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال کا سامنا ہے جبکہ ایک وسل بلور کی جانب سے لیک کی گئی اندرونی دستاویزات گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ کی سماعت کی بنیاد بن گئیں۔
فیس بک جس کے تقریباً 2.8 ارب ماہانہ فعال صارفین ہیں، عوامی شخصیات اور ان کی جانب سے یا ان سے متعلق پوسٹ کیے جانے والے مواد کے ساتھ کس طرح سلوک کرتی ہے، یہ ایک موضوع بحث بن چکا ہے۔حالیہ ہفتوں میں کمپنی کا کراس چیک سسٹم، جس کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ کچھ ہائی پروفائل صارفین کو فیس بک کے معمول کے قوانین سے مستثنیٰ ہونے کا اثر نمایاں رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیپسٹی چارجز میں کمی: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
?️ 11 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز میں کمی سے
فروری
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر، الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم
?️ 8 مارچ 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ طے
مارچ
یمن کا فلسطین کییمن حمایت کا عہد، دشمن صہیونی کی شکست کا پیغام
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:یمن کے چیف آف جنرل اسٹاف کا فلسطین کے غزہ
جون
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ مریم نواز
?️ 31 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
"اقصیٰ طوفان”؛ ایک زلزلہ جس نے خاموشی کی دیواروں کو گرا دیا
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: اگرچہ 15 مہر کے آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کے
اکتوبر
2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز
ستمبر
اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں:فرانس
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے واضح کیا کہ ان کا
جون
وزیر اعظم کا اہم بیان، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی
?️ 18 جون 2021پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے
جون