?️
سچ خبریں: اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم کوئی چیز خریدنے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں اور اچانک اس سے متعلق اشتہارات فیس بک یا دیگر سائٹس پر نظر آنے لگتے ہیں۔
جس پر متعدد افراد کو لگتا ہے کہ فیس بک کی جانب سے ان کی باتیں سن کر ٹارگٹڈ اشتہارات دکھائے جا رہے ہیں۔
اگر آپ کا بھی یہی خیال ہے تو یہ شاید درست ہوسکتا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک اور گوگل کی ایک شراکت دار اشتہاری کمپنی اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے ذریعے آپ کی گفتگو کو ٹریک کرتی ہے۔
404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق Cox میڈیا گروپ (سی ایم جی) کا ایکٹیو لیسننگ نامی سافٹ وئیر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل استعمال کرکے رئیل ٹائم میں آپ کی گفتگو کا ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔
رپورٹ میں سی ایم جی کے لیک دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اشتہاری کمپنیاں وائس ڈیٹا کو دیگر ڈیٹا کے ساتھ ملا کر ٹارگٹڈ اشتہارات دکھاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک سے ہٹ کر گوگل اور ایمازون کی جانب سے بھی اس سافٹ وئیر کو استعمال کیا جاتا ہے۔
مگر اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے سی ایم جی کو اپنے پارٹنر پروگرام سے نکال دیا ہے۔
اسی طرح میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے آپ کے فون کے مائیکرو فون کو اشتہارات کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا اور یہ بات ہم برسوں سے عوام کو بتا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سی ایم جی سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ اس کا پروگرام میٹا کے ڈیٹا پر مبنی نہیں۔
ایمازون کے ترجمان نے بھی کہا کہ ہم سی ایم جی کے ساتھ اشتہارات کے لیے کام نہیں کرتے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کرنے کا ارادہ ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب سی ایم جی کے اس سافٹ وئیر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے۔
دسمبر 2023 میں بھی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا۔
نومبر 2023 میں سی ایم جی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ سوچتے ہیں کہ کیا یہ قانونی کام ہے؟
بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ فونز اور ڈیوائسز پر آپ کو سننا قانونی طور پر درست ہے، جب آپ ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ یا ایپ ڈیٹ کرتے ہیں تو صارفین کو تحریری طور پر شرائط سے آگاہ کیا جاتا ہے، ایکٹیو لیسننگ بھی اکثر اس میں شامل ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے صوبہ شبوا میں متحدہ عرب امارات کو بھاری نقصان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: شبوا میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے
جنوری
وینزویلا نے فلسطین کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا نے اعلان کیا کہ اس نے فلسطین میں اپنی
اگست
معمدانی اسپتال سے تابعین اسکول تک:بدترین قتل و غارت کا سلسلہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ میں 400 دنوں سے زیادہ عرصے سے امن ناممکن ہو
نومبر
سندھ حکومت 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدے گی
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اسی
مارچ
پی ٹی سی ایل اربوں روپے کی پراپرٹیز کیسے فروخت کررہی ہے؟.قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی
مئی
عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر
جنوری
میں تیسری دنیا کے ممالک سے امریکہ آنے والی امیگریشن روک دوں گا: ٹرمپ
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ
نومبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی فی من قیمت خرید 3900 روپے مقرر
?️ 9 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)
مارچ