فیس بک  انتظامیہ کیا کرنے جا رہی ہے ؟جانئے اس رپورٹ میں

فیس بک انتظامیہ نے کمپنی کے نئے نام کا اعلان کر دیا

?️

سان فرانسسكو(سچ خبریں)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام نہایت آسان ہوگئے  ہیں اب  فیس بک انتظامیہ ایک ایسے آرٹی فیشل پروجیکٹ پر کام شروع کر رہی ہے جو ویڈیوز کو سمجھ سکتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی سائنس میگزین  کے مطابق سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک اب اپنی پروگرامنگ کو صارفین کی عوامی ویڈیوز کےلیے ترتیب دے رہا ہے جس کےلیے ایک آرٹی فیشل پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے جو ویڈیوز کو سمجھ سکتا ہے اور اسے مختلف طریقوں سے استعمال میں لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینوں کو ایسی تربیت دینا ہوگا کہ وہ ویڈیوز کو مکمل طور پر ایک انسان کی طرح دیکھیں قدرے مشکل کام ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسا اب ناممکن نہیں رہا اور اس میں بہت آسانی ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی ویڈیوز سے متعلق اعداد و شمار تک رسائی سب سے بڑے مسابقتی فوائد میں سے ایک ہے جس کی مدد سے لاکھوں صارفین سے متعلق ڈیٹا جمع کرکے فیس بک ، گوگل اور ایمیزون جیسی کمپنیاں مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہوگئیں۔

خیال رہے فیس بک کی ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کے فیصلے کے بعد دنیا بھر سے سیکڑوں زبانوں میں بنی ہوئی عوامی ویڈیوز کے اعداد و شمار اور کاپی رائٹس جیسے مسائل کو آرٹی فیشل ٹیکنالوجی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے فیس بک انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ ہمارا آرٹی فیشل سسٹم نہ صرف ان معاملات کو بہتر بنائے گا بلکہ تیز رفتار حرکت پذیر دنیا سے ہم آہنگ بھی کردے گا جبکہ مختلف ثقافتوں اور خطوں میں موجود باریکی اور نظریاتی اشاروں کو بھی پہچاننے میں مدد ملے گی۔

 

مشہور خبریں۔

روس نے کریل جزائر پر جاپان کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے ایک حکم

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جماعت اسلامی کا موقف

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما نے صیہونی حکومت کے ساتھ

ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق

?️ 9 اگست 2021لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے

کیا امریکہ انگلینڈ میں جوہری ہتھیار تعینات کرے گا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: روس اور نیٹو کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، امریکی

امریکہ غبارے کے واقعے کو ہمیں بدنام کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے: چین

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے خبر دی کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

فرانسیسی جیلوں میں جگہ ختم ہو رہی ہے؛ قیدی زمین پر سونے پر مجبور 

?️ 3 نومبر 2026سچ خبریں: فرانس کی وزارت انصاف کے نئے اعداد و شمار کے

آج کی دنیا بے شمار تنازعات کے باعث تقسیم کا شکار ہے، وزیراعظم

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج

امریکہ اور اسرائیل کی بمبوں کے وہم میں مبتلا پالیسی ایران کو روکنے میں ناکام: امریکی میگزین

?️ 16 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل کا بمبوں سے نجات کا وہم ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے