?️
لندن (سچ خبریں)فضائی آلودگی سے ذہنی صحت پر اثرات سے متعلق اہم تحقیق کی گئی ہے تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد فضائی آلودگی کے باعث کم ہوجاتے ہیں جدید طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ زیادہ فضائی آلودگی والے علاقوں جسمانی سرگرمیوں میں مشغول رہنے اور تمام تر محنت و مشقت کے باوجود پرفضا مقامات کے مقابلے میں کم فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
خاص طور پر ذہنی صحت پر فضائی آلودگی کے اثرات منفی ہوتے ہیں۔ نئی طبی تحقیق کیلئے دماغ کے مختلف مادوں کا مطالعہ کیا گیا۔سفید مادے کی شدت دماغ کو چوٹ پہنچنے کی طرف اشارہ کرتی ہے جبکہ سرمئی مادے کی زیادتی اور سفید مادے کی کم مقدار بہتر دماغی صحت کا اشارہ سمجھی جاتی ہے۔
امریکی اکیڈمی آف نیورالوجی کے طبی جرنل کی رواں ماہ 8دسمبر کی آن لائن اشاعت اشاعت میں بتایا گیا کہ پر مشقت ورزش سے بعض اوقات فضائی آلودگی کے اثرات نمایاں ہوسکتے ہیں اور ماضی کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ دماغ پر بھی فضائی آلودگی منفی اثرات چھوڑتی ہے۔ اس کیلئے فضائی آلودگی کی مختلف سطحوں کا مطالعہ کیا گیا۔
ایریزونا یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی مطالعے کی مصنفہ میلیسا فرلونگ کا کہنا ہے کہ تحقیقی مطالعے میں مشاہدہ کیا گیا کہ جسمانی سرگرمی کم فضائی آلودگی والے علاقوں میں دماغی صحت کی بہتر کارکردگی دکھاتی ہے تاہم بلند ترین شرح والے علاقوں میں بھرپور جسمانی سرگرمی کے کچھ مفید اثرات لازمی طور پر غائب ہوجاتے ہیں۔
میلیسا فرلونگ نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ عوام کو ورزش سے گریز کرنا چاہئے۔ اچھی بات یہ ہے کہ دماغی صحت پر فضائی آلودگی کا اثر معمولی حد تک دیکھا گیا جس کی عمر کے لحاظ سے پیمائش 6 ماہ کہی جاسکتی ہے تاہم بھرپورجسمانی سرگرمی کے اثرات بہت زیادہ دیکھے گئے جس کی پیمائش کم و بیش 3سال کم عمر ہونے جیسے رہے۔
تحقیق کیلئے اوسطاً 56سال کی عمر کے حامل 8 ہزار 600 افراد کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔ شرکائے تحقیق پر فضائی آلودگی کے اثرات کو 4مساوی گروہوں میں درجہ بندی کی گئی۔ہر شخص کی جسمانی سرگرمی کی جانچ پڑتال کیلئے ایکسلرومیٹر کا استعمال کیا گیا۔ ہر ہفتے سب سے زیادہ جسمانی سرگرمی کے حامل افراد میں سب سے زیادہ سرمئی مادہ پایا گیا۔
محققین کو طبی مطالعے کے دوران پتہ چلا کہ شدید جسمانی سرگرمی سے سفید مادے کی زیادہ شدت کم ہوجاتی ہے تاہم یہ فوائد زیادہ فضائی آلودگی والے علاقوں میں دیکھنے میں نہیں آئے۔ میلیسا فرلونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم ورزش کرنے والے افراد کو فضائی آلودگی سے دور رہنے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
جماعت اسلامی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ظلم برداشت نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں BHQ اور RHC ہسپتالوں کی نجکاری کے
اپریل
کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب
?️ 14 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ سُپر اسٹار کرینہ کپور سوشل میڈیا پر
جولائی
کیلیفورنیا کے اسلامی مرکز پر مسلحانہ حملہ، 2 حملہ آوروں سمیت 5 افراد ہلاک
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیاکے شہر سان ڈیاگو کے ایک اسلامی مرکز پر
مئی
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
ایران کے خلاف جنگ روکنے کے لیے وائٹ ہاؤس پر دباؤ میں اضافہ: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ
اپریل
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
شمالی وزیرستان میں قبائلی افراد کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم
?️ 13 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے
اگست
روس کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف امریکی قرارداد کے خلاف انتباہ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے حوالے
نومبر