?️
سچ خبریں: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان کلارک، مشیل ڈیورٹ اور جان مارٹینز کو دینے کا اعلان کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے کوانٹم فزکس کے عملی تجربات کیے جو نئی نسل کی کوانٹم ٹیکنالوجی جیسے کوانٹم کرپٹوگرافی، کوانٹم کمپیوٹرز اور کوانٹم سینسرز کے لیے اہم ہیں۔
تینوں سائنسدانوں نے 1980 کی دہائی میں سپر کنڈکٹرز سے بنے ایک برقی سرکٹ پر تجربات کیے، جن سے کوانٹم میکینکس کے اثرات کو بڑے پیمانے پر دیکھا جا سکا۔
ان کی دریافتوں نے روزمرہ کی ٹیکنالوجی جیسے کہ کمپیوٹر چپس میں ٹرانزسٹرز کو ممکن بنایا جو ہمارے موبائل فونز اور دیگر آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔
ایوارڈ ملنے پر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے پروفیسر جان کلارک نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ سے حیران ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا کام اس قدر اہم مانا جائے گا۔
ییل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کی پروفیسر مشیل ڈیورٹ نے بھی ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت کیا، انعام کے تیسرے حقدار جان مارٹینز بھی وہیں پروفیسر ہیں اور 2020 تک گوگل کے کوانٹم آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیب کے سربراہ رہے تھے۔
نوبل انعام کی رقم ایک کروڑ 10 لاکھ سوئیڈش کرون تقریبا 12 لاکھ امریکی ڈالر تینوں سائنس دانوں میں یکساں تقسیم کی جائے گی۔
نوبیل ایوارڈز الفریڈ نوبیل کی وصیت سے شروع ہوئے، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا، یہ ایوارڈز 1901 سے سائنس، ادب اور امن کے شعبوں میں دیے جا رہے ہیں۔
فزکس کا ایوارڈ اس ہفتے کا دوسرا ایوارڈ ہے، اس سے پہلے میڈیسن کا ایوارڈ دیا گیا تھا، 8 اکتوبر کو کیمسٹری کا ایوارڈ اور 10 اکتوبر کو امن کا ایوارڈ دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ملک میں کورونا کا وار جاری مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں
ستمبر
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری
پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کورونا ویکسین سے مختص کئے
?️ 1 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان
اپریل
انسٹاگرام پر شہناز گل کے فالورز کی تعداد11ملین ہوگئی
?️ 3 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن
فروری
اسرائیل کی معیشت کو حزب اللہ کا جھٹکا
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت، جس نے غزہ کے عوام کی مدد
جنوری
ایران اسرائیل کو تباہ کرنے اور امریکہ کو خطے سے نکالنے کے لیے پرعزم
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہفت روزہ کے مطابق جنرل میک ماسٹر نے کہا کہ
نومبر
خیبرپختونخوا: وزیر اعلٰی کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری
مارچ
امریکی ریپبلکن اور کابل کے خلاف نئے پابندیوں کا بل
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی سینیٹ
جون