?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 20 دن سے ملک بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) کی سروس بند ہے۔
پاکستان بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہے اور سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکی۔
سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ 22 فروری کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس فوری طور پر بحال کرنے اور اسے بند نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالتی احکامات کو بھی دو ہفتے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تاحال ٹوئٹر کی سروس بحال نہ ہوسکی اور تاحال حکومت اور پی ٹی اے نے اس کی بحالی یا معطلی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
پاکستان بھر میں ٹوئٹر کی سروس معطل ہونے کے بعد زیادہ تر صارفین نے اسے وچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے ذریعے چلا رہے ہیں۔
وی پی این پر ٹوئٹر کو چلائے جانے کے بعد حال ہی میں وی پی این کی سروسز فراہم کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل کمپنی پروٹون نے بتایا تھا کہ پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔
صارفین کا خیال تھا کہ ملک میں نئے وزیر اعظم کے حلف اٹھانے اور صدر مملکت کے انتخاب کے بعد ٹوئٹر کی سروس بحال ہوجائے گی لیکن تاحال ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹوئٹر کی سروس مزید کئی ہفتوں تک بند رہ سکتی ہے، ایکس کی سروس بند ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر حکومت پاکستان کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسیر ہونے والے شہداء کا دل دہلا دینے والا بیان
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ شہر میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد
نومبر
بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے
اپریل
واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کی سالگرہ پر مشترکہ بیان
?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں: وہ ممالک جنہیں اس ویب سائٹ نے پرویلیفریشن سیکیورٹی انیشیٹو
اکتوبر
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے کی تقریر کے دوران سفارت کاروں نے کیا کیا؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: ٹی آر ٹی عربی چینل نے بدھ کی رات خبر
جنوری
یورپ کے بغیر امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر سکتا تھا: نیٹو سیکرٹری جنرل
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے آج ترکی کے دارالحکومت
جولائی
جرمنی نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بارے میں اہم اعلان کردیا
?️ 14 اپریل 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے
اپریل
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا وسیع حملہ
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہاتوں
فروری
اپنی مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:شام کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر آج
مئی