?️
وساکا(سچ خبریں)اب طیاروں کو بھی وائرس سے محفوظ بنایا جائے گا ، سوئٹزرلینڈ میں جہازوں میں ایسے روبوٹ کا تجربہ کیا جارہا ہے جس میں وائرس کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ لائٹ موجود ہے۔ اگر ہمارے مسافروں، عملے کو معلوم ہوگا کہ ہمارے جہاز محفوظ ہیں، ان میں کوئی وائرس یا بیکٹیریا نہیں ہے، تو انہیں فضائی سفر کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں یوویا نامی ایک کمپنی دبئی کی دناتا نامی ایئرپورٹ سروس ہلویٹک کے امبریئر جیٹس میں ان روبوٹس کا تجربہ کررہی ہے، واضح رہے کہ ہلویٹک ایئرلائنز سوئٹزرلینڈ میں مارٹن ایبنر نامی ارب پتی شخص کی ملکیت ہے۔
یوویا کے ساتھی بانی جوڈوک ایلمیگر کا کہنا ہے کہ جس جہاز میں ان روبوٹس کا استعمال کیا جائے گا ان میں یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ کہیں یووی لائٹس سے جہاز کے اندر نشستیں اور دیگر چیزوں کو نقصان نہ پہنچے۔
علاوہ ازیں جہاز کے اندر ڈس انفیکٹ کا زیادہ استعمال نشستوں وغیرہ کی رنگت ختم کرسکتا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ کووڈ 19 کی موجودگی میں صفائی کے اس نظام سے لوگ ہوائی سفر سے نہیں گھبرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو اسپتالوں اور لیبارٹریز میں 50 سال سے زائد کے عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور یہ اتنی مؤثر ہے کہ کوئی نشان نہیں چھوڑتی۔جوڈوک ایلمیگر کی ٹیم نے اس روبوٹ کے تین نمونے تیار کیے ہیں جن میں سے ایک کو سوئٹزرلینڈ میں زیورخ کے ایئرپورٹ میں آزمایا جا چکا ہے۔
اس ایئرپورٹ پر گذشتہ سال لوگوں کا آنا جانا 75 فیصد کم ہو گیا تھا، روبوٹ کی لائٹ جہاز کے اندر ہر چیز پر نیلے رنگ کی شعائیں بکھیر دیتی ہے۔ایک روبوٹ ایک چھوٹے جہاز کو 13 منٹ میں ڈس انفیکٹ کر سکتا ہے۔
ہیلویٹک ایئرلائن ایک نجی کمپنی ہے جسے اب تک دیگر ایئرلائنز کی طرح زیادہ امداد کی ضرورت نہیں پڑی ہے، تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس کے کاروبار پر اثر پڑا ہے، ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ان روبوٹس کے استعمال سے بہتری آئے گی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کیوں ہیں؟
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے
جنوری
نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے نیب کے وسیع
جون
مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر
اگست
چین اور پاکستان کا رابطہ نسلوں تک باقی رہے گا
?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد نے ملاقات
نومبر
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو
اپریل
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر
سول آرمڈ فورسز کے سویلین ملازمین کی تنخواہیں فوج کے برابر نہ کرنے کا فیصلہ
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے
جولائی
اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے: فودا چوہدری
?️ 11 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اردو
دسمبر