صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں تبدیلیاں، نیا لے آؤٹ کیسا ہوگا؟

?️

سچ خبریں: مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے  اپ ڈیٹ ڈیزائن متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے جاری بیان اور ویڈیو  میں بتایا گیا ہے کہ واٹس  ایپ  کا لے آؤٹ اگرچہ نیا ہوگا لیکن ایپ صارفین کے استعمال کیلئے اب بھی آسان ہی رہے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  واٹس ایپ کا نیا لے آؤٹ اور آئیکنز صارفین کو تیزی سے مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں مدد دیں گے، اینڈرائیڈ صارفین نئے نیوی گیشن بار کے ذریعے اپنے کونٹیکٹ جلد تلاش کرسکیں گے تاہم  اینڈرائیڈ یا آئی فون صارفین کیلئے ایپ کا استعمال  اب بھی ایک آسان تجربہ ہوگا۔

صارفین کی واٹس ایپ سے وابستگی بڑھانے کیلئے کمپنی نے اینی میشن کے ساتھ اضافی السٹریشن بھی شامل کردی ہیں۔

 میٹا کا کہنا ہے کہ  کمپنی واٹس ایپ کے نئے لے آؤٹ کیلئے روایتی  سبز رنگ  کو الوداع کہتے ہوئے  ایک چمکتے ہوئے سبز رنگ کو شامل کررہی ہے، اس نئے شیڈ  کے انتخاب سے قبل کمپنی نے 35 سے زیادہ رنگوں  پر غورکیا، ڈارک موڈ ترجیح دینے والے صارفین کیلئے کمپنی نے ’گہرا ڈارک موڈ‘ متعارف کرایا ہے۔

نئے لے آؤٹ میں آئی فون  صارفین تصاویر اور ویڈیو  شیئر کرتے وقت  شامل کیے گئے نئے  expandable tray کے ذریعے فیچرز کو واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

صارفین اب اپنی گفتگو کو فلٹرز کے ذریعے بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے جس سے  نہ پڑھی جانے والی گروپ چیٹس کی نگرانی کرنا آسان ہو جائےگا۔

واٹس ایپ نے نئی تبدیلیوں کے آغاز کیلئے فی الحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے  تاہم امید ہے کہ یہ تبدیلیاں جلد ہی شروع کر دی جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

خطے میں غالب طاقت اب ایران ہے، امریکہ یا اسرائیل نہیں: دی اٹلانٹک

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی

صیہونی معیشت حالیہ دہائیوں کے بدترین بحران سے دوچار

?️ 5 اپریل 2026سچ خبریں:یمنی میڈیا المسیرہ کے مطابق ایران کے خلاف جنگی کشیدگی کے

دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گانٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت

انتخابات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا

پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے صیہونیت مخالف مظاہرے

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے فلسطین کے ساتھ

چیف جسٹس تحقیقات کیلئے آزاد پینل تشکیل دیں کہ توڑ پھوڑ کے پیچھے کون تھا، عمران خان

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

افغانستان سے ذلت آمیز فرار؛ امریکہ جنگوں میں بار بار کیوں ناکام ہوتا ہے؟

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کی واپسی کے پانچ سال

یوکرین کے پائلٹ یورپ کے تربیت یافتہ ہیں: پینٹاگون

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ باخموت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے