شمالی کوریا پر سائبر حملوں،کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام

?️

پیونگ یانگ(سچ خبریں)  اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی کم جون اُنگ قیادت پر سائبر حملوں اور 5 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کرکے اسے جوہری پروگرام کی فنڈنگ کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شمالی کوریاکی حکومت نے گزشتہ ماہ جوہری میزائلوں کے کم و بیش 7 تجربات کیے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کو دنیا کے دیگر ممالک سے الگ تھلگ ایک منفرد دنیا سمجھا جاتا ہے جہاں لوگ صدر کم جون اُنگ کے سخت قوانین کی پاسداری میں عمریں گزار دیتے ہیں۔ کورین قیادت پر کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام اقوامِ متحدہ نے لگایا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریاکی حکومت نے گزشتہ ماہ جوہری میزائلوں کے کم و بیش 7 تجربات کیے جن پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا، تاہم  کم جون اُنگ قیادت عالمی برادری کے مطالبات اور امریکا کی دھمکیوں کو سنجیدہ نہیں لیتی۔

عالمی برادری کے اقدامات پر نظر رکھنے والے ادارے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سائبر حملوں سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی استعمال کرکے جوہری پروگرام کو فنڈز مہیا کرتا ہے۔ ملک نے سائبر حملے کرکے اب تک کروڑوں ڈالرز کی کرنسی چرائی۔

اقوامِ متحدہ نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق صرف 2020 سے لے کر 2021 تک سائبر کرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے شمالی کوریا نے 5 کروڑ ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چرائی اور اپنے جوہری و میزائل پروگرام کو تقویت دی۔ حملے کرپٹو ایکسچینجز پر کیے گئے۔

مشہور خبریں۔

حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی اچھی نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری

?️ 13 جولائی 2025گجرات (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور

کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف تک پہنچے ہیں؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کی

شامی عوام کی مشکلات

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد

فلسطینی اتھارٹی اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی

?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کی تشکیل سے

شام میں داعش کا حامی کون ہے؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے

عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی

مسجد الاقصیٰ پر درجنوں صہیونی آبادکاروں کی یلغار ، فلسطینی نمازیوں پر پابندیاں مزید سخت

?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فورسز کی بھاری نفری کی سرپرستی میں

فلسطین کے لیے ایران کی حمایت اسلامی اتحاد کے اہم ترین اشارے میں سے ایک: شیخ نعیم قاسم

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے