?️
سیؤل ( سچ خبریں)سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے کم از کم ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے موبائل کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 20 ایف ای گزشتہ برس فلیگ شپ خصوصیات کا حامل سستا فون ہونے کے باعث بہت مقبول ہوا تھا۔
اب گلیکسی ایس 21 کی سیریز بھی سامنے آچکی ہے اور رواں برس ایک فین ایڈیشن (ایف ای) ریلیز ہونے کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 21 ایف ای کی تیاری تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ گلیکسی ایس 21 ایف ای کو سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے کم از کم ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔پوسٹ مزید کہا کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس موبائل کی تیاری منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ رواں برس ستمبر تک یہ فون لانچ ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور ہوسکتا ہے کہ اس میں مزید تاخیر ہوجائے۔ٹپسٹر کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس تاخیر کی وجہ بیٹری اور سیمی کنڈکٹر کی لاگت میں معمول سے زیادہ اضافہ ہے۔
آئس یونیورس نامی سوشل میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ سپلائی کے مسائل بالخصوص بیٹری سیلز کی کمی کی وجہ سے گلیکسی ایس 21 ایف ای کی تیاری میں تاخیر پیش آئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس 21 ایف ای کے پارٹس معیار کے مطابق نہیں ہیں اور ان میں سے ایک کا تعلق بیٹری سے ہے۔تاہم اب توقع کی جارہی ہے کہ رواں برس کے اواخر تک اس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
دنیا کا سب سے بڑا ہوئی جہاز پاکستان کیوں آیا
?️ 1 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و
جولائی
2 ججز بینچ سے علیحدہ، 7 رکنی بینچ نے سماعت کا دوبارہ آغاز کردیا
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں
جون
شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں عید تک عارضی کمی کا فیصلہ
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر
مئی
صنعا، ریاض مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک
اگست
صہیونی فوج کے 5 بنیادی چیلنج
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹزاس
اگست
ہیگ کورٹ میں اسرائیل کے جرائم پر تازہ ترین سماعتوں میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی نے حالیہ غزہ جنگ
فروری
وزیر اعظم سے کئی ممالک کے وزرا کی ملاقاتیں
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے
دسمبر
صیہونی آبادکاروں کے ساتھ یہ تو ہونا ہی تھا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینلز کے مطابق خانہ جنگی کے
جولائی