سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بنیادی وجہ؟ ماہرین کا اہم انکشاف

سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بنیادی وجہ؟ ماہرین کا اہم انکشاف

?️

نیویارک (سچ خبریں)کیا سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بڑی وجہ ہے ؟ اس حوالے سے  امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں ذہنی تناؤ اور بیماری کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں بڑھ جاتا ہے ماہرین نے سوشل میڈیا اور ڈپریشن کے درمیان گہرے تعلق کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکا کے میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ذہنی امراض اور منشیات استعمال کے  ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کے درمیان کافی گہرا تعلق ہے۔

طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والے تحقیق کے دوران پانچ ہزار 400 سے زائد اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے بات کی گئی اور اُن میں پائی جانے والی ڈپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے آغاز پر کوئی بھی شخص ڈپریشن کے مرض میں مبتلا نہیں تھا مگر 12 ماہ کے بعد جب اُن سے دوبارہ رابطہ کرکے ذہنی صحت کا جائزہ لیا گیا تو وہ بدترین ڈپریشن کا شکار پائے گئے۔

تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ذہنی صحت سے دوچار ہونے والے بیشتر شرکا سوشل میڈیا کی معروف ترین اپیلیکیشن اسنیپ چیٹ، فیس بک اور ٹاک ٹاک کا استعمال کررہے تھے۔ان نتائج کو دیکھ کر ماہرین نے سوشل میڈیا اور ڈپریشن کے درمیان گہرے تعلق کا خدشہ ظاہر کیا اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے استعمال کو ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ بھی قرار دیا۔

حیرنا کن طور پر تحقیق میں شامل ہونے والی خواتین کی دو تہائی اکثریت بھی ڈپریشن کا شکار پائی گئی جبکہ اٹھارہ سال کی عمر کے لوگوں میں اس کی شدت کے کافی زیادہ اثرات نظر آئے۔ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا سے خبروں کے حصول، اداسی یا غمزدہ مواد کی تلاش کرنے والے 9 فیصد صارفین  میں ڈپریشن کے خطرے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

مشہور خبریں۔

بیروت میں لاکھوں افراد کا انسانی طوفان؛ شہدائے مقاومت کے ساتھ تجدید عہد

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع

ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور  کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے والا ہے؟

?️ 15 ستمبر 2025ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور  کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے

امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عبدالملک الحوثی

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے

نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، حکومت کی یقین دہانی

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک

نہ جانے ہم کب ناراض ہو کر حکومت چھوڑ دیں، خالد مقبول صدیقی

?️ 14 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پ)

عالمی بینک کی 2035ء تک پاکستان کے ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پیشگوئی

?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے 2035ء تک پاکستان کے ایک

علی ظفر کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار

?️ 4 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے