روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟

روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟

?️

کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ  روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟ اس حوالے سے  امریکی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر لی آرٹز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 4 ارب افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، روزانہ 50 لاکھ ٹوئٹس پوسٹ جب کہ یوٹیوب پر ایک ارب اور فیس بک پر 10 ارب ویڈیوز روانہ کی بنیاد پر شیئر کی جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے آج منگل کو شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر لی آرٹز نے مزید کہا کہ ایک جھوٹی خبر نے عراق جیسے ملک کے خلاف جنگ چھیڑی اور تحقیق کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی اشاعت اور تشہیر نے ایک ملک کو جنگ میں جھونک دیا، غلط معلومات اور جھوٹ کو سیاسی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی اسکالر کہا جھوٹی خبریں لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں، اور سوشل میڈیا اس میں سرفہرست ہے، جس کے تدارک کے لیے کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کی فراہمی تیز ہو چکی ہے، مگر اس کی سچائی کی تصدیق مشکل ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ معاشرے کو سنوارنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہوتا ہے، لیکن اگر یہ مثبت کی جگہ منفی اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت شروع کر دے تو پورا معاشرہ بگاڑ کا شکار ہو سکتا ہے۔

انھوں‌ نے کہا پاکستان میں میڈیا انڈسٹری ایک دباؤ کا شکار ہے اور اسے پریس فریڈم جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جامعہ کراچی کے شعبہ صحافت نے ملک کو بہترین صحافی اور میڈیا پرسنز دیے، اور ملک میں صحافتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رئیسہ کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی آمد اور حیران کن طور پر تیزی سے پھیلنے سے میڈیا کے عام صارف کے لیے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے، میڈیا میں دکھائے جانے والے آدھے سچ اور جھوٹ سے سچائی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل نے کہا کہ جعلی خبریں آج ہم سب کو متاثر کر رہی ہیں، یہاں تک کہ سب سے زیادہ مشہور جمہوریتوں میں، 2016 کے امریکی انتخابات کو سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی مہم کے ذریعے روسی اثر و رسوخ کے الزامات سے متاثر کیا گیا۔

صدر شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو پھیلانے اور اس کی تشہیر اور اشاعت کے منفی اثرات سے آگاہ کریں۔

مشہور خبریں۔

پی ڈی ایم کی حکومت میں گئے ہمیں معافی دو لیکن انتخابات کرادو، رہنما پی پی پی خورشید شاہ

?️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید

اسرائیل کو سخت معاشی کساد بازاری کا سامنا :عبرانی اخبار

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کی اخبار کالکالیست کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنگ

پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 25 افراد کا انتقال

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے رقص کی ویڈیو جاری

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جب غزہ میں جنگ اپنے عروج پر ہے اور

شام کے حمص اور ساحلی علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:سیرین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم نے ایک بیان جاری

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کو وینزویلا پر حملہ کرنے کا اختیار دے دیا

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں دو بلوں کی منظوری کے لیے

امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن

موزمبیق میں ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کا حملہ، پالما نامی شہر پر قبضہ کرلیا

?️ 1 اپریل 2021پالما (سچ خبریں)  بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے