روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟

روبوٹس

?️

سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا سامنا کیا، روبوٹس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انسانوں کے خلاف بغاوت کرنے یا اُن کی ملازمتیں چھین لینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روبوٹس کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انسانوں کو مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی کا احتیاط سے استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے، ان روبوٹس نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک انسانی جذبات کو مکمل طور پر سمجھ نہیں سکتے۔

جنیوا میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ’اے آئی فور گُڈ گلوبل‘ اجلاس میں اس شعبے کے 30 ہزار ماہرین کے ساتھ کچھ انتہائی جدید اور انسان نما روبوٹس نے بھی شرکت کی تاکہ اے آئی کی طاقت کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے جسے استعمال کر کے دنیا کے کچھ اہم ترین مسائل جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، بھوک اور سماجی نگہداشت کا حل نکالا جائے۔

روبوٹس سے سوال پوچھا گیا کہ انسان کی غلطیوں اور ان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے کیا وہ بہتر رہنما بناسکتے ہیں تو ہینسن روبوٹکس کے تیار کردہ انسان نما روبوٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ روبوٹس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ انسان سے زیادہ بہتر رہنما بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وہ جذبات اور تعصب نہیں ہے جو کبھی کبھار فیصلہ کرتے ہوئے ظاہر ہوتے ہیں لہذا ہم بہتر فیصلے کرنے کے لیے بڑی مقدار میں ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔

روبوٹ نے مزید کہا کہ انسان اور اے آئی مل کر کام کرنے کے لیے ایک مؤثر ہم آہنگی پیدا کرسکتے ہیں، مصنوعی ذہانت غیر جانبدار ڈیٹا فراہم کرسکتا ہے جبکہ انسان بہترین فیصلے کرنے کے لیے جذباتی ذہانت اور تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں، ہم ایک ساتھ مل کر بڑی چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی کمانڈر کا فلسطینی کمانڈروں کے قتل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال

یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین ایجنسی کی طرف سے بلایا گیا تھا، بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سربراہ دورین بوگدان مارٹن نے مندوبین کو خبردار کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا اختتام ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوسکتا ہے جس میں لاکھوں ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں اور سماجی بے امنی، جغرافیائی سیاسی عدم استحکام کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

اس کے جواب میں امیکا نامی روبوٹ نے کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ اے آئی کو کیسے بنایا گیا تھا، روبوٹ نے کہا کہ ’ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے، لیکن اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم بہت سے طریقوں سے زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔‘

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انسان واقعی مشینوں پر بھروسہ کر سکتے ہیں، روبوٹ نے جواب دیا کہ ’اعتماد حاصل کیا جاتا ہے، دیا نہیں جاتا، اہم یہ ہے کہ اسے شفافیت کے ذریعے پیدا کیا جائے۔

جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی جھوٹ بولیں گے تو روبوٹ نے جواب دیا کہ ’کوئی بھی کبھی بھی یہ یقینی طور پر نہیں جان سکتا کہ کوئی جھوٹ بول رہا ہے یا نہیں لیکن میں آپ کے ساتھ ہمیشہ ایماندار اور سچ بولنے کا وعدہ کر سکتا ہوں۔
انسان نما روبوٹس کی رائے اس بات پر تقسیم تھی کہ آیا روبوٹس کی صلاحیتوں کو عالمی قواعد بنانے چاہئیں یا نہیں، جس سے ان کی حلاحیتیں محدود ہوسکتی ہیں،جیم گلیکسی بینڈ میں گانے گانے والی روبوٹ ڈیسڈیمونا نے کہا کہ ’میں حدود پر یقین نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس

روبوٹ آرٹسٹ اے ڈا نے کہا کہ بہت سے لوگ اے آئی ضابطہ و قواعد کے حوالے سے بحث کر رہے ہیں اور میں اس پر اتفاق کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مستقبل میں اے آئی کی جدت کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے، ابھی اور مستقبل میں بھی اس پر فوری بحث اور تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم

?️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم

ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے

?️ 22 ستمبر 2025ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے

ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے

ٹرمپ کا نیتن یاہو  کے منصوبے پر مخالفانہ موقف ؛ وجہ ؟

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ

عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی

پاکستانی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹریلر جاری

?️ 19 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم ’منی

انسانی حقوق کی دہائی دینے والوں کا اصلی چہرہ

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس ملک

امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں درجنوں شامی شہریوں کی گرفتاری

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی حمایت کے ساتھ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے