?️
سچ خبریں:امریکی جریدے پالٹیکو نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اقتصادی پابندیوں اور تیل کی ناکہ بندی کے ناکام ہونے کے بعد پینٹاگون اب فضائی حملوں اور زمینی مداخلت جیسے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
باوثوق ذرائع کے حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاریاں کر رہی ہے، کیونکہ کیوبا پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقتصادی پابندیوں کی پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
امریکی جریدے پالٹیکو کے مطابق، واشنگٹن کا ابتدائی منصوبہ یہ تھا کہ سخت پابندیوں (بنیادی طور پر تیل کی ناکہ بندی) اور وینزئیلا و ایران میں امریکی فوجی اقدامات کے ذریعے کیوبا کو مذاکرات اور اپنی شرائط ماننے پر مجبور کر دیا جائے گا۔
تاہم، ایران کے ساتھ صورتحال خراب ہونے اور کیوبا کی جانب سے توقع سے زیادہ مزاحمت نے امریکی حساب کتاب بگاڑ دیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج کی کمان اب مختلف فوجی منظرناموں کا جائزہ لے رہی ہے،ان ممکنہ اقدامات میں کیوبا کی حکومت کو مراعات دینے پر مجبور کرنے کے لیے محدود فضائی حملوں سے لے کر مکمل طور پر حکومت کی تبدیلی کے لیے وسیع پیمانے پر زمینی مداخلت شامل ہے۔
پالٹیکو کا کہنا ہے کہ امریکی سدرن کمانڈ نے حالیہ ہفتوں میں آپریشنل پلاننگ کا عمل شروع کر دیا ہے اور کیوبا پر ممکنہ حملے کے مختلف پہلوؤں پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیوبا کے خلاف اس ممکنہ فوجی اقدام کا مقصد خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو دوبارہ قائم کرنا ہے، لیکن کیوبا کی مزاحمت اور عالمی حالات کے پیشِ نظر یہ مہم جوئی امریکہ کے لیے ایک نیا بحران پیدا کر سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہر روز حماس کے ایک ممتاز قیدی کو پھانسی دی جانی چاہیے!: بن گوئر
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اٹمر بن گویر نے اعلان کیا کہ
دسمبر
افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
?️ 13 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا
اگست
کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ
جولائی
’ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں‘ پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں اور کارکنوں کو
جنوری
سینیٹ اجلاس: حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آؤٹ
?️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی ارکان
ستمبر
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:مراکشی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دار الحکومت میں صیہونیوں
اپریل
ہرزل نے مراکش اور یوگنڈا کے بجائے فلسطین کا انتخاب کیوں کیا؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی مورخین تھیوڈور ہرزل کو صیہونی حکومت کا بانی مانتے ہیں
دسمبر
جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے
اکتوبر