?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس گزشتہ 2 روز سے بند ہے، صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
ایکس کی سروس 17 فروری کی رات 10 بجے سے بند ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ صارفین ایکس پر نہ ٹوئٹ کرسکتے ہیں اور نہ کوئی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ دو روز سے صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل میں دشواری کا سامنا ہونے کے باوجود پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور افراتفری کے دوران صارفین کو ایکس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔‘
اس کےعلاوہ سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ نیٹ بلاکس نے بھی ’لائیو میٹرکس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس سروس کی بندش کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔
قبل ازیں ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پاکستان کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کا سامنا تھا۔
اس دوران ملک میں ’سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے‘ موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی، ایکس سروس کی بندش کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو ٹوئٹس کرنے اور نئی ٹوئٹس دیکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔


مشہور خبریں۔
چین: امریکی طرز کی نیویگیشن کی آزادی کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: چین کی قدرتی وسائل کی وزارت نے ایک دو لسانی
اگست
وزیر اعظم عمران خان خود آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلائیں گے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر
جولائی
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے: فودا چوہدری
?️ 11 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اردو
دسمبر
پیٹرول کی قیمت 145 روپے سے تجاوز کر گئی
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں منکی پوکس کے پہلے کیس کا اندراج
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اس بیماری کا پہلا کیس مقبوضہ فلسطین میں اسی وقت
مئی
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں کو منہدم کیا
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اس جمعہ کو الگ الگ
اکتوبر
امارات کے مشیر نے سوڈان کے تنازعے پر کیا کہا؟
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: انور قرقاش، امارات کے ڈپلومیٹک مشیر نے کہا کہ سوڈان
اگست