جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا  کا اہم اعلان

جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا  کا اہم اعلان

?️

ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا نے  اپنی گاڑیوں کی پیداوار کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا، کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’2040 تک بنائی جانے والی تمام گاڑیوں کو ایندھن کے بجائے ہائیڈروجن یعنی الیکٹرک اور فیول سے چلایا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی کارساز کمپنی ہونڈا نے جمعے کے روز اگلے 19 سالوں میں اپنی تمام گاڑیاں 100 فیصد الیکٹریکل سسٹم بنانے کا اعلان کیا۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے نئے سربراہ توشیرو مائیب کا کہنا تھا کہ ’الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیوں کا ہدف یقیناً مشکل ہے لیکن کمپنی ناممکن کو ممکن بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اگلے 19 سالوں کے لیے طے شدہ اہداف کے مطابق 2030 تک 40 فیصد جبکہ 2035 تک 80 فیصد نئی گاڑیاں تیار کر کے فروخت کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ’سنہ 2040 تک عالمی مارکیٹ میں صرف الیکٹرک اور فیول سیل گاڑیاں فروخت کی جائیں گی، اس کے لیے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سربراہ کا یہ بیان جاپانی وزیر اعظم یوشیہدے سوگا کے اُس اعلان کے بعد سامنے آیا، جو انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بنائی جانے والی کانفرنس میں کیا۔ایک روز قبل جاپانی وزیر اعظم نے عالمی کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ’جاپان 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 46 فیصد کم کردے گا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا چین کا سفر: مشرق وسطیٰ کے بحران سے نکلنے کی تلاش

?️ 14 مئی 2026سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے جاری رہنے اور توانائی اور

لبنان کا امریکی جنگ بندی کی پیشکش کا تحریری جواب

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان نے امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی جنگ

خلیج فارس کی تمام عربی بندرگاہیں بند

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:خلیج فارس کے جنوبی عربی ممالک کی تمام بندرگاہیں بند ہونے

مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں یمنی عوام کا وسیع مارچ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی شہریوں نے زبردست مارچ نکال کر مظلوم فلسطینی قوم

صیہونی یمن میں حالیہ کارروائیوں سے حیران

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح سویرے یمن کے شہری ڈھانچے پر وحشیانہ حملے کے

صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو

روسی فلسفی: ایران نے آیت اللہ خامنہ‌ای کی قیادت میں مغرب کے مقابلے میں بہادری سے کھڑے ہو کر فتح حاصل کی

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے فلسفی اور مفکر الیگزینڈر دوگن کے مطابق آیت

بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں اضافہ فوری واپس لینا چاہیے، رضا ربانی

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے